اترکنڑا ضلع میں عورتوں اور لڑکیو ں کو شرپسند عناصر کی ہراسانی سے تحفظ دینے خاتون پولس دستہ کی تشکیل: پوسکو معاملات میں اضافہ قابل تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)لڑکیوں اور عورتوں کو پریشان و ہراساں کرنےو الوں کی کمر توڑ کر انہیں گرفتا رکرنے کے لئے اترکنڑا میں خاتون پولس دستہ کی تشکیل کی جارہی ہے۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ شیوپرکاش دیوراج کی قیادت میں خاتون پولس دستہ اگلے تین مہینوں میں پورے ضلع میں اپنی کارروائی شروع کرنے کی جانکاری ملی ہے۔

تین مرحلے: خاتون پولس دستہ کو تین مرحلوں پر تشکیل دیا جارہاہے۔ اترکنڑا ضلع کے کاروار، ڈانڈیلی ، سرسی ، بھٹکل سب زونس میں خاتون پولس دستہ کا قیام ہوگااور اس  میں پورا عملہ خاتون پولس پر مشتمل ہوگا۔ خاتون پی ایس آئی نوڈل آفیسر ہونگی۔ پہلے مرحلےمیں خاتون دستہ کے عملہ کو عورتوں اور لڑکیوں کے متعلق قانون ، پوسکو، جنسی ہراسانی اور ظلم جیسے قوانین کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس کے بعد عملہ اپنے علاقے کے اسکولوں اور کالجوں میں لڑکیوں اور عورتوں کو قوانین کی تربیت دے گا۔

دوسرے مرحلے میں خاتون دستہ کو غیر ہتھیار ی تربیت (Un Armed Combat Training) تربیت دی جائے گی۔ یہی تربیت  اسکولوں اورکالجوں کے لڑکیوں کو عملہ دے گا۔ اسکول لڑکیوں کو پولس محکمہ کی طرف سے ہی کراٹے فن سکھانے پر غور کیا جارہاہے۔

تیسرے مرحلے میں ضلع کے مضافاتی علاقوں خاص کر جنگلاتی علاقوں میں گھومنے والی عورتوں ، اسکول اورکالجوں کی طالبات کی حفاظت کے لئے یہ دستہ گشت کرتا رہے گا۔ منصوبے کی سب اہم بات یہ ہےکہ خاتون دستہ گرام کمیٹیوں کے تعاون سے عملی نقشہ بنا کر آوارہ اور شرارتی لڑکوں سے عورتوں اور لڑکیوں کی حفاظت کرے گا۔

سال 2015سے ابھی تک پوسکو اور دیگر قوانین کے تحت در ج ہوئے معاملات اور گرفتاروں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

سال                      عصمت دری سمیت پوسکومعاملات                          دیگر پوسکو معاملات

                                   معاملات              گرفتار                             معاملات              گرفتار

2015                           20                    26                                11                   16

2016                           19                    20                                 12                   14

2017                           21                    25                                17                   12

2018                           24                    23                                14                   15

2019                           29                    32                                11                   10     (ابھی تک )    

سخت قوانین اور کارروائی کے باوجود ضلع میں عصمت دری کے پوسکو معاملات میں اضافہ قابل تشویش ہے۔قابل غور ہے کہ  ضلع جیل کے 121پوچھ تاچھ قیدیوں میں سے 37قیدی پوسکو معاملات میں گرفتار ہوئے ہیں ۔

ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے بتایا کہ اسکول، کالجوں کی طالبات جن حساس علاقوں سے آتی جاتی رہتی ہیں وہاں فی الحال پولس کی طرف سےسکیورٹی دی جارہی ہے۔ سرسی کے نواحی جنگلاتی علاقوں  میں جہاں سے  عورتیں اور لڑکیاں تنہاگزرتی ہیں وہاں پولس گشت شروع ہوچکی ہے، اس کو ضلع بھر میں پھیلاتے ہوئے عورتوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجائےگا۔ انہوں نے خاتون پولس دستے کو ’اوبوّا‘ سے موسوم کرنے پر غورکرنے کی جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔