بنگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی حکومت کو بدعنوان اور خاتون مخالف حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے مہیلا کانگریس اراکین اور خاتون اراکین اسمبلی نیآج ریاستی حکومت کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اراکین اسمبلی کے کردار پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش کرنے والے ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کے استعفیٰ کامطالبہ کیا۔
کانگریس بھون کے روبرو منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ میں بشمول کانگریس کی خاتون لجس لیٹر لکشمی ہیبالکر، سومیا ریڈی، روپا ششی دھر، کسما شیولے، مہیلا شعبے کی صدر پشپا امرناتھ وکانگریس سے جڑی خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔