’وی دی پیوپل‘کے زیر اہتمام آئین کے تحفظ کے لئے کل منگلورو میں ہوگاستیہ گرہ اور انسانی زنجیر کے ذریعے احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 4:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو29/جنوری (ایس او نیوز) کل 30جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر’وی دی پیوپل‘ کے زیراہتمام منگلورو میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں دستور ہند کے تحفظ کے ستیہ گرہ اور انسانی زنجیر کے ذریعے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اخباری بیان کے مطابق ستیہ گرہ صبح سے شروع ہوگی اور شام 4.30بجے”تشدد کے خلاف اتحاد“ کے نعرے کے عنوان سے انسانی زنجیر بنانے کے لوگ جمع ہوں گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ساجدہ مومن نے کہا کہ گاندھی کے قتل کو 7دیائیاں گزرگئی ہیں۔لیکن ادھر پچھلے کچھ عرصے سے گاندھی کی امیدوں سے کنارہ کشی کرنے اور گوڈسے کی سراہنا کرنے والے افراد عوامی نمائندے منتخب ہورہے ہیں، اور یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ اسی لئے گاندھی کے نظریات اور دستور ہند کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے ستیہ گرہ منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔صبح 10سے تقریباً ایک سو خواتین ڈی سی کے دفتر کے باہر’خاموش ستیہ گر ہ‘ پر بیٹھیں گی۔ اس میں کسی بھی قسم کی نعرے بازی یا مائک کا استعمال نہیں ہوگا۔30جنوری شام 5.17بجے گاندھی جی کو قتل کیا گیا تھا اس لئے اسی وقت انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ 

ساجدہ مومن نے مزید کہا کہ گاندھی کے بغیر آزادی کی جدوجہد کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔انہیں اپنی گولی کا نشانہ بنانے والے گوڈسے کی اُس وقت کوئی حمایت نہیں کررہا تھا۔لیکن آج دیش پریمیوں کی جگہ گوڈسے اور اس کے نظریات کے پریمیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔امبیڈکر نے دیش کے پہلے وزیر قانون اور دستوری کمیٹی کے چیرمین کے طور پر ایک بہترین دستور تشکیل دیا۔مگر آج گوڈسے پریمی اس دستور کی بے عزتی کرنے اور اس پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔دستور میں ترمیم کرکے بنیادی حقوق چھین لینے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موضوع پر عوام کو بیدار اور خبر دار کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ودیا دینکر نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے تاحال پولیس کی طرف سے اجازت نہیں ملی ہے۔ ڈی سی نے جائزہ لینے کی بات کہی ہے۔ 250افراد پر مشتمل ستیہ گرہ کے لئے پولیس کی اجازت ضروری نہیں ہے۔ اگر ایسا ضروری ہوگا تب بھی ہمیں پولیس کمشنر پر بھروسہ ہے وہ اسے منظوری دیں گے۔ 

منگلوروپریس کلب میں منعقدہ اس کانفرنس کے موقع پر ٹیری پایاس، سہاسنی ببّو کٹّے، مہر، ماریا فرنانڈیز وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...