اسلحے استعمال کے مساوی حقوق کے تحت سعودی خواتین کی فوج میں بھرتی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2021, 12:40 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں فوج میں بھرتی کی خواہشمند خواتین کے لیے چند اہم شرائط طے کر دی گئی ہیں۔ با الفاظ دیگر مخصوص معیارات پر پورا اترنے والی سعودی خواتین ہی فوج میں داخل ہونے کی اہل ہو سکتی ہیں۔ سب سے پہلی شرط یہ کہ ان کا قد ایک میٹر 55 سینٹی میٹر سے کم نہیں ہونا چاہیے دوسرے یہ کہ انہوں نے اب تک کبھی کوئی سرکاری ملازمت نہ کی ہو۔ ان کے پاس سعودی شہریت اور ہائی اسکول کا ایک عدد ڈپلوما ہونا چاہیے۔ ان شرائط پر پورا اترنے والی خواتین ملکی فوج میں خدمات انجام دینے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

ایک لمبی جست: اس عرب بادشاہت میں 2018ء تک خواتین کو آزادانہ طور پر گاڑی چلانے کا حق نہیں تھا۔ اب ملک کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ہر شعبے میں ممکنہ طور پر ان کے لیے راستے کھولے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سعودی خواتین فوج کے اعلیٰ عہدوں کے لیے بھی درخواستیں دے سکیں گی۔ خواتین کو فوج میں داخلے کی اجازت کا فیصلہ دراصل اکتوبر 2019 ء میں کیا گیا تھا۔ اُس وقت وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا تھا،''خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت ایک اور قدم۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی قیادت نے محکمہ پولیس اور قومی حفاظت کے دیگر شعبوں کو خواتین کے لیے کھول دیا تھا۔ تاہم سعودی عرب میں خواتین سیاسی کارکنوں کی قید و بند کی سزا نے اس معاشرے کی مجموعی تصویر کو بہت دھندلا کر رکھا ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس عرب بادشاہت میں خواتین کے حقوق میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فوج میں شمولیت اور کوٹہ: یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات (ای سی ایف آر) کی سیاسی تجزیہ کار سنزیا بیانکو کا خیال ہے کہ اس کی ایک اہم وجہ خواتین کی 'وژن 2030' میں شمولیت ہے۔ اس طرح سعودی عرب میں لیبر فورس میں خواتین کے تناسب کو اوسطاً 20 سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جائے گا۔

خلیجی ریاست کے سیاسی امور کی ماہر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ خواتین میں فوجی شمولیت کے مواقع کو بڑھانے کا ایک اور مقصد شہریوں پر فوجی خدمات کو زیادہ سے زیادہ اثر انداز بنانا ہے۔ اس فیصلے سے ایک طرف فوج میں بھرتی سے شہریوں اور ان کے ملک کے درمیان جذباتی تعلقات کو فروغ دے گی دوسرے اس سے معاشرے میں، خاص طور سے نوجوان طبقے میں صنفی عدم مساوات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہی وہ طبقہ ہے جس میں بیچینی پائی جاتی ہے اور یہ حکومت پر تنقید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خواتین کو فوج میں شامل کر کے ریاستی اداروں کے مابین مجموعی تعلقات کو بھی تقویت دی جا سکے گی۔

مضبوط اور کمزور فوج: عرب بادشاہت سعودی عرب کی فوج پہلی نظر میں کوئی خاطر خواہ طاقت کی حامل نظر نہیں آتی۔ انفرادی ممالک کی فوجی طاقت کی پیمائش کرنے والے '' گلوبل فائر پاور‘‘ پورٹل کے مطابق سعودی فوج میں نصف ملین ملازمین شامل ہیں۔ جن میں سے اکثریت یعنی قریب 4 لاکھ اسّی ہزار براہ راست فوجی شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ اس درجہ بندی میں دنیا کے 139 ممالک میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے اور اس کی فوج عرب دنیا کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اسلحہ درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔

ملا جلا رد عمل: سعودی عرب میں فوج میں خواتین کے داخلے کی راہ ہموار کرنے پر پس پردہ اعتراضات اور تنقید کے قوی امکانات ہیں۔ خاص طور سے قدامت پسند گھرانوں اور حلقوں کی طرف سے۔ اس خبر کے سامنے آنے پر ابتدائی رد عمل جو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا وہ منقسم تھا۔ ایک خاتون صارف نے اس پر کھل کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا جبکہ ایک دوسری صارف گو مگو کا شکار نظر آئی جنہوں نے یہ سوال اُٹھایا کہ کیا فوج میں خواتین پردے میں خدمات انجام دیں گی؟

سعودی نسوانیت پسندی: در حقیبقت ابھی تک فوج میں خواتین کے یونیفارم سے متعلق تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں۔ اسی طرح درخواستوں کی تعداد اور خواتین ان کی رہائش کے لیے بیرکس وغیرہ کے بارے میں بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن شاہی خاندان نے اس پیش رفت کو ملک میں جدید اصلاحات کا مظہر بتاتے ہوئے میڈیا پر اس کی تشہیر شروع کر دی ہے۔ سعودی اخبار الوطن اور دیگر ریاستی میڈیا پر خاتون صحافی آبر ال علی اس پیش قدمی کو سعودی عرب میں 'نسوانیت پسندی‘ کی ایک روشن مثال کے طور پر پیش کرنے اور اس کی تشہیر کے لیے کوشاں نظر آ رہی ہیں ۔

سعودی عرب میں 'نسوانیت پسندی‘ کا مطلب خواتین کے حقوق کو مضبوط بنانا اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے سوا اور کچھ نہیں تاہم ماہرین اسے خارجہ پالیسی سے متعلق ایک اہم تاثر پیدا کرنے اور بیرنی دنیا کو سعودی معاشرے میں اصلاحات کے ضمن میں ایک واضح اور مضبوط سگنل دینے کے مترادف سمجھ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...