کاروار:آزادی کے امرت مہوتسوا کےلئے قومی پرچم کی تیاری میں  سنجیونی رضا کار گروپ کی خواتین مصروف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2022, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍اگست(ایس اؤ نیوز)آزادی کے امرت مہوتسوا کےلئے ضلع بھر میں قومی پرچم تیار کرکے فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور ضلع پنچایت نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ضلع کی خواتین رضاکار گروپ کی ممبران قومی پرچم کی تیاری میں مصروف ہیں۔ 

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سےخصوصی ہدایات نے ابھیان کو متحرک کردیا ہے۔ اترکنڑا ضلع کے سنجیونی خواتین  رضاکار گروپس کی عورتیں جھنڈوں کی تیاری میں مصروف ہیں تاکہ ضلع کے ہرگھر میں احترام کے ساتھ قومی پرچم لہرایاجاسکے۔ ملک کی آزادی کو 75برس مکمل ہونےپر خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتےہوئے آزادی کا امرت مہوتسوا منایاجارہاہے اس سلسلےمیں ہر گھر کے اوپر 13اگست سے 15اگست تک قومی پرچم لہراتےہوئے وطن سے محبت کا اظہار کرنا مقصود ہے۔ اترکنڑا ضلع میں سنجیونی خواتین رضاکار محاذ کی خاتون ممبران کی طرف سے تیار کردہ قومی پرچم ہر تعلقہ کی ہر ایک گرام پنچایت کو 260کے مطابق ضلع کی 229گرام پنچایتوں کو کل 60ہزار قومی پرچم تیارکرکے فراہم کئے جانےکا منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے۔

ضلع   میں قومی پرچم تیار کرنےکا کام انکولہ تعلقہ آورسا کی دیہات کاتییانی سنجیونی گرام پنچایت محاذ اور کمٹہ تعلقہ کاگل  دیہات کی مکرند سنجیونی گرام پنچایت محاذ کے ذریعے جاری ہے۔ ہرایک محاذ میں 85سے 90خاتون ممبران قومی پرچم کی تیار ی میں مشغول ہیں۔ ضلع کے دیگر تعلقہ جات کو قومی پرچم فراہم کرنے کےلئے متعلقہ تعلقہ کی ایک گرام پنچایت سطح کے محاذ کو نوڈل کے طورپر منتخب کرتےہوئے انہیں تعلقہ کی ہر گرام پنچایتوں کو قومی پرچم فراہم کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس موقع پر خاتون ممبران نے اظہار خیال کرتےہوئےکہاکہ قومی پرچم تیارکرنےکی ذمہ داری سنبھالتےہوئے ہمیں بھی اپنے ملک کی خدمت کرنےکا ایک موقع دیا گیا ہے جس پر ہم خوشی کا اظہار کرتےہیں۔

سی ای اؤ نوٹ: ’’ہر گھر ترنگا ‘‘ابھیان کےسلسلےمیں ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت پوری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سال2022کے 75 ویں آزادی کے امرت مہوتسوا کی مناسبت سے خاتون رضاکار کی طرف سے تیار کردہ قومی پرچم ہر گھر پر لہرایا جائے گا۔ اس طرح ملک کا ہر شہری قومی یک جہتی اور حب الوطنی کا اظہار کرسکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...