اتر پردیش اور کیرالہ پولیس کو خواتین کمیشن نے جاری کیا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی کمیشن برائے خواتین نے دو الگ الگ معاملات میں کیرالہ اور اتر پردیش پولیس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور متعلقہ معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔ خواتین کمیشن نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اتر پردیش کے کانپور میں 23 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک خط لکھا ہے اور مکمل جانچ کرنے کو کہا ہے۔

ریکھا شرما نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے اور ملزمین کی گرفتاری کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ ایک مقررہ مدت کے اندر ہونی چاہیے۔ خط کی ایک کاپی کانپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ اس لڑکی کی لاش ریلوے لائن کے پاس جھلسی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

خواتین کمیشن نے کیرالہ کے ایرناکولم میں ایک خاتون تاجر پر حملے کے معاملے میں بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے کیرالہ کے پولیس سربراہ کو ایک خط لکھا ہے۔ ریکھا شرما نے خط میں معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے اور ملزم کو فوراََ گرفتار کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو طبی امداد اور سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس خاتون نے ایرناکولم میں ایک ’غیر حلال‘ ریسٹورنٹ کھولا ہے، جس کے بعد اس پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 129 کروڑ 54 لاکھ سے متجاوز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کل کے مقابلہ آج بڑھ کر 8439 ہو گئی ہے جبکہ کل اسی مدت میں یہ تعداد 6822 تھی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 8439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت، ہندوستان میں مسائل کے ذمہ دار: راہل گاندھی

پارلیمنٹ میں لگاتار کسانوں اور عوام کے حق میں آواز اٹھا رہے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل در پیش ہیں اس کی وجہ مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی اکثر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ...

مدھیہ پردیش کے مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ معاملے میں 11 گرفتار

بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد سمیت دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا کے سینٹ جوزف کانوینٹ اسکول میں توڑ پھوڑ کی مشنری اسکول میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے معاملے میں پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،

کانگریس پارلیمانی کمیٹی اجلاس: سونیا گاندھی مودی حکومت پر برہم، ’ارکان پارلیمنٹ کی معطلی غیرمعمولی اور ناقابل قبول‘

پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں کانگریس پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل ہوئے۔ اجلاس کے دوران شہید کسانوں، حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی اور مہنگائی جیسے مسائل ...

سنسیکس میں 886پوائنٹ اور نفٹی میں 264پوائنٹ کی اچھال

عالمی سطح پر ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کی جانب سے گھریلو سطح پر پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کی امید اور گزشتہ سیشن کی زبردست گراوٹ کے سبب ہوئی خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکٹ میں زبردست تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس اور نفٹی 1.56کی سبقت بنانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے ...