خاتون عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، محرم کے بغیر حج و عمرہ کا راستہ صاف

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2021, 7:10 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،14؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) حج 2021 کا موقع جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، سعودی حکومت اس سے متعلق احکامات بھی جاری کر رہا ہے۔ پہلے تو کورونا وبا کی وجہ سے صرف سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد کو ہی حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے کیا، اور اب خصوصی طور پر خواتین سے متعلق ایک ایسا فیصلہ سنایا ہے جو ایک تاریخی اور خواتین کے لیے خوش آئند ٹھہرایا جا رہا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ بغیر محرم کے حج کے لیے پہنچنے والی خواتین کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا تاکہ انھیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

وزیر برائے حج و عمرہ نے اس سلسلے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ 2 عازمین کے درمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حج درخواست قبول ہونے پر 3 گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکیج فیس ادانہ کرنے پردرخواست سے نام نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے حج پیکجز کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال صحت وضوابط اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج پیکجز کی منظوری دی۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے حج پیکیج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلاپیکیج گیسٹ اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16560.50 ریال فی کس رکھی گئی ہے، اور دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل ہے جس کی فیس 14381.95 ریال فی کس ہے، جب کہ حج پیکیج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جس کی فیس 12113.95 ریال فی کس ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بغیر ویکسی نیشن کے سعودی عرب میں سرکاری جگہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلہ بند

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے جس کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں یکم اگست 2021 سے سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ ...

خطبہ ٔحج میں ا مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کی وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین

خطبہ ٔحج میں ا   مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے   وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل  کرنے کی  تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں  کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں ...

بدھ کو ہندوستان بھر  میں منائی جائے گی عیدالاضحٰی  ؛ سعودی عربیہ، دبئی ، عمان و دنیا کے دیگر کئی  ملکوں میں آج منگل کومنائی جارہی ہے  عید 

بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں کل بدھ 21 جولائی   کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، البتہ سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات،  عمان، کویت اور گلف کے دیگر ملکوں سمیت دیگر مختلف ممالک میں آج منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔