شیرور میں سی ایف آئی کی طرف سے حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر پرینکا اور کلبرگی کی معصوم  بچی ذکریٰ کی عصمت ریزی اور قتل کو لے کر  احتجاج : ملزمین کو پھانسی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2019, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)وومنس کیمپس فرنٹ آف انڈیا شیرور کی قیادت میں طالبات و عورتوں نے  حیدرآباد کی وٹرنری خاتون ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی اجتماعی عصمت دری اور لاش کو جلا دینے کی مذمت اور ملزمین کو پھانسی کامطالبہ لے کر 4دسمبر 2019بروز بدھ کو احتجاجی ریلی نکالی۔

شہر کے نورانی مسجد سے شیرور سرکل تک خاتون ممبران نے احتجاجی ریلی نکالی۔ جہاں احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے وومنس  سی ایف آئی کی ذمہ دار نے حکومت پر الزام لگایا کہ راتوں رات نوٹ بندی کرسکتی ہے، راتوں رات ٹیکس کا نظام بدل سکتی ہے تو معصوم لڑکیوں، بچیوں کا بے دردی کے ساتھ  عصمت دری کرنے کے بعد جلادینے اور قتل کرنے والے درندوں کے لئے قانون نہیں بناسکتی۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عورتوں ، لڑکیوں ، ماں بہنوں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے۔ نربھیا کا معاملہ ہوکر برسوں گزر گئے ابھی تک فیصلہ نہیں ہواہے۔ کلبرگی میں ذکریٰ جیسی معصوم بچی کا 40سالہ درندہ عزت لوٹ کر قتل کرتاہے ،کیا کوئی قانون نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان وکلاء کو مار دینے کی بات کہی جو حیوانوں  کی حمایت میں کیس لڑتے ہیں۔ آخر میں  عصمت دری کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ اس دوران احتجاجیوں نے لڑکیوں، عورتوں کی حفاظت کو لےکر کئی نعرے بھی لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...