ہلیال کے گھنے جنگلاتی علاقے میں بس ہوا پنکچر۔ رکھوالی کرتی رہی تنہا خاتون بس کنڈکٹر ؛ وڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2019, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/نومبر(ایس او نیوز) ہلیال ۔ یلاپور ہائی وے پر واقع گھنے جنگلاتی علاقے میں نارتھ ویسٹ کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پنکچر ہوگئی جس کے بعد اس بس کی رکھوالی کرنے کے لئے خاتون بس کنڈکٹر کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو کلپ جب وائرل ہوگئی تو عوام نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ بس پنکچر ہوجانے کے بعد مسافروں کودوسرے بس کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔ پھر بس ڈرائیور نے پنکچرہوئے ٹائر کو بدلنے کے لئے ٹول باکس کھولنے کی کوشش کی جو کھل ہی نہیں پایا۔ دوسرا جوپیچ کش (اسپانر) موجود تھا وہ ٹائر کے جوڑنے والے بولٹس پر فٹ نہیں ہورہاتھا۔ بس ڈرائیور اور خاتون بس کنڈکٹر اس ویران جنگلاتی علاقے میں گھبراگئے کیونکہ اس علاقے میں لوگوں یا گاڑیوں کی چہل پہل بہت ہی کم ہوتی ہے اور اکثر یہ علاقہ سنسان ہی رہتا ہے۔  بس ڈرائیور نے ہلیال بس ڈپو منیجر کو فون کرکے ساری صورت حال بتائی۔ مبینہ طور پرہلیال ڈپو منیجر نے ڈرائیور کو یلاپور ڈپو میں جاکر کسی میکانک کو ساتھ لے  کر آنے کے لئے کہا۔ مجبور ہوکر بس ڈرائیور نے بس کی رکھوالی کے لئے خاتون بس کنڈکٹر کو وہیں گھنے جنگل میں  تنہاچھوڑ کر یلاپور کے لئے روا نہ ہوگیا۔ جب بڑی دیر تک ڈرائیور واپس نہیں لوٹا تو خاتون کنڈکٹر نے بس کی حالت اور وہاں کے سنسان ماحول کی سیلفی ویڈیو ریکارڈنگ کرلی اور سوشیل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے پوسٹ کردیا کہ اس ویران علاقے میں اگر میرے ساتھ کچھ انہونی ہوتی ہے تو پھر اس کی تمام تر ذمہ دار ی ہلیال بس ڈپومنیجر کے سر ہوگی۔ وڈیو میں خاتون کنڈیکٹر کے چہرے پر خوف عیاں تھا اور وہ بار بار پسینہ پوچھ  رہی تھی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر عوا م نے ڈپو منیجر، سرکاری بسوں کی خستہ حالت اور کے ایس آر ٹی سی کے ذمہ داران کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی اور اکیلی خاتون کو گھنے جنگل میں چھوڑے جانے کو نہایت غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...