اترپردیش میں خاتون کی پولس تھانہ پہنچ کر ٹرپل طلاق کی شکایت، ناراض سسرال والوں پرجم کر پیٹنے اور ناک کاٹنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th August 2019, 11:20 PM | ملکی خبریں |

سیتاپور، 8 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے سیتاپور ضلع میں ٹرپل طلاق کی تحریر واپس نہ لینے پر سسرال کے لوگوں نے متاثرہ کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی اور بعد میں اس کی ناک کاٹ دی۔متاثرہ کی مدد کے لئے آئے اس کے بہنوئی کو بھی سسرال پارٹی کے لوگوں نے اینٹوں اور پتھر سے مار کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے

یہ واقعہ سیتاپور کے خیرآباد تھانہ علاقہ کا ہے۔دراصل ٹرپل طلاق کی تحریر واپس نہ لینے پر سسرال پارٹی کے لوگوں نے اپنی بہو کو جم کر پیٹا اور پھر اس کی ناک کاٹ دی،مدد کے لئے آئے اس کے بہنوئی کو بھی سسرال پارٹی کے لوگوں نے اینٹوں  اور پتھروں سے مار کر زخمی کر دیا،حملے میں متاثرہ اور اس کا بہنوئی شدید زخمی ہو گئے۔ان دونوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا،متاثرہ کے گھر والوں نے سسرال کی طرف سے دو خواتین سمیت 4 افراد کے خلاف مارپیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں تحریر دی ہے۔

دراصل، سیتاپور ضلع کے خیرآباد کی رہنے والی ایک لڑکی کی شادی 14 مئی 2019 کو محمودآبادکوتوالی علاقے کے رہنے والے صدام سے ہوئی تھی۔متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے اگلے دن 15 مئی کو شوہر نے کسی کام کا بہانہ بنا کر اس سے 35 ہزار روپے لئے اور گھر سے باہر چلا گیا۔پھر ایک ماہ بعد اس کے شوہر نے اسے فون کیا اور جہیز میں موٹر سائیکل دینے کا مطالبہ کیا،جس پر متاثرہ نے نااتفاقی ظاہر کی۔اسی بات کو مسئلہ بنا کر 3 اگست کو اس کے شوہر صدام نے پھر فون کیا اور اس نے فون پر ہی تین بار طلاق-طلاق ۔ طلاق کہہ دیا۔متاثرہ اور اس کے خاندان نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کر دی۔پولیس کا دباؤ بڑھنے پر ملزم شوہر نے متاثرہ پر تحریر واپس لینے کا دباؤ بنایا لیکن متاثرہ نے تحریر واپس نہیں لی،تب متاثرہ کے شوہر اور اس کے خاندان والوں نے متاثرہ کی جم کر پٹائی کی اور دھار دار ہتھیار سے اس کی ناک کاٹ دی۔اتنا ہی نہیں درمیان میں بچاؤ کرانے آئے اس کے بہنوئی کو بھی خاندان کے لوگوں نے جم کر پیٹا،بعد میں متاثرہ اور اس کے بہنوئی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

سیتاپور کے پولس سپرنٹنڈنٹ ایل آر کمار نے اس کیس کے بارے میں کہا کہ خیرآباد سے دو دن پہلے ایک شوہر کی طرف سے بیوی کو فون پر ٹرپل طلاق دینے کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔کل دونوں فریق کو تھانے پر بلایا گیا تھا،معاہدہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سمجھوتہ نہیں ہو پایا،بعد میں اس سلسلے میں ٹرپل طلاق ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،آگے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...