مصر : بھائیوں کے مساوی وراثت حاصل کرنے والی خاتون وکیل

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 10:07 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،27/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)مصر میں عدالت نے وراثت میں بھائیوں کے برابر حصہ حاصل کرنے سے متعلق مقدمے میں ایک قبطی خاتون وکیل کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یہ فیصلہ خاتون وکیل ہدی نصر اللہ کے والد کی وفات کے ایک سال بعد پیر کے روز سامنے آیا۔

خاتون وکیل ہدی نے قاہرہ کے نواحی علاقے حلوان کی فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ہدی نے مقدمے میں مطالبہ کیا تھا کہ اس کے والد کی وراثت کی تقسیم کے سلسلے میں آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت آرتھوڈکس چرچ کی مقررہ فہرست کا اطلاق کیا جائے جو مردوں اور خواتین ورثاء کے درمیان مساوات کا تقاضا کرتی ہے۔ مصری آئین کا آرٹیکل 3 یہ کہتا ہے کہ مصر میں مسیحی اور یہودی شہریوں کے ذاتی اور نجی معاملات سے متعلق قوانین سازی کا مرکزی ذریعہ، ان افراد کی شریعت کے بنیادی اصول ہوں گے"۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ہدی نے واضح کیا کہ اس معاملے کا آغاز 2018 میں ان کے والد کی وفات کے بعد ہوا۔ ہدی اور اس کے دو بھائی اپنے والد کے قانونی ورثاء بنے جب کہ ان کی والدہ 30 برس قبل انتقال کر چکی تھیں۔

ہدی کے مطابق بھائیوں کے مساوی وراثت کے حصول کا حق ثابت ہونے کے باوجود حلوان کی فیملی کورٹ کے ایک جج نے ان کے مقدمے میں وراثت کا فیصلہ اسلامی شریعت کی بنیاد پر دے دیا تھا۔ اس کے مطابق مرد کا حصہ عورت سے دوگنا ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...