کرناٹک کو کورونا سے بڑی راحت، اتوار کو صرف 3پازیٹیو معاملات، 30؍اضلاع میں سے 10محفوظ، بنگلوروسمیت 20 اضلاع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 503

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اپریل (ایس او نیوزٌ) ریاست میں آج اتوار کے دن 3 افراد کورونا مثبت پائے گئے ۔ جس سے مجموعی تعداد 503 ہوگئی ہے۔ ان میں 19افراد کی موت ہوئی ہے، 182 افراد صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے ہیں۔

دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو میں 47 سالہ خاتون، کلبرگی میں 65 سالہ خاتون اور 7 سالہ بچہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ ان کو استپال میں داخل کر کے علاج کیا جارہا ہے۔  ریاست کے ہاٹ اسپاٹ اضلاع، بنگلورو، میسورو، وجئے پور، بیلگاوی، باگل کوٹ، میں ایک بھی کورونا مثبت معاملہ نہیں آیا۔ اس ماہ میں آج ہی کے دن سب سے کم کورونا معاملات سامنے آئے ہیں۔

بنگلورو میں کووڈ۔19 سے حاملہ خاتون ہلاک: کرناٹک مٰن کورونا وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اتوار کے دن ایک حاملہ خاتون ہلاک ہوگئیں جس سے ریاست میں ہلاکتوں کی کل تعداد 19 ہوگئی ہے۔

افسران نے بتایا کہ یہاں اسپتال میں ایک 45 سالہ حاملہ خاتون دم توڑ گئیں۔ یہ خاتون مریضہ نمبر 465 تھیں، 24؍اپریل کو کووڈ۔19 اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ 25؍اپریل کو آئی سی یو میں متنقل کیا گیا۔ جہاں علاج کارگر نہ ہونے سے وہ ہلاک ہوگئیں۔ اس خاتون کو خون کا رساؤ اور سانس کی تکلیف کے سبب موڈلا پالیہ کے اپستال میں داخل کیا گیا۔ ان کو کووڈ۔19 مثبت آنے کے بعد اس اسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔

بی بی ایم پی ہیلتھ آفسر روی کمار نے یہ اطلاع دی ہے۔ آج ایک اور فرد کو کورونا مثبت پائے جانے سے ریاست میں کل تعداد 501 ہوگئی۔ کرناٹک میں ہفتے کے شام 5 تا اتوار کی شام 5 بجے تک صرف 3 کورونا پازیٹیو معاملات سامنے آئے، جس سے عوام کا خوف کچھ کم ہوا ہے۔ اس طرح کل متاثرین کی تعداد 503 ہوئی، صرف اتوار کے دن صحت یاب ہو کر رخصت ہونے والے 24 افراد سمیت اب تک مجموعی طور پر182 افراد اسپتال سے رخصت ہوئے ہیں۔

ایک حاملہ خاتون کی موت کے سبب مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ رخصت ہونے والے ان 24 افراد میں سے بنگلورو سٹی8، میسور ، باگل کوٹ، منڈای میں فی کس4، بیلگاوی،بیلاری میں فی کس 2۔

واضح رہے کہ ریاست کے 30 اضلاع میں سے 10 اضلاع محفوط ہیں اور 20 اضلاع میں کووڈ۔19 کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ بنگلورو، 133، میسورو89، بیلگاوی54، وجیاپورہ39، کلبرگی38 ، باگل کوٹ 24، چکبالاپور18، دکشن کنڑا18، منڈیا 16، بیدر 15، بیلاری13، بنگلور دیہی ضلع 12، اتر کنڑا11، دھارواڑ9، گدگ4، اُڈپی3، ٹمکورو3، داونگیرے2 ، چترادرگہ1، کورگ1۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...