بھٹکل تعلقہ میں چوہے کی دوا کھانے سے عورت ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 6:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرض میں مبتلا ایک عورت بیماری سے تنگ آکر چوہے کی دوا کھا کر ہلاک ہونے کاواقعہ ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کے لگوڈ میں پیش آیا ہے۔

مہلوک عورت کی شناخت ناگوینی کیشوو کھاروی (55) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ناگوینی سینے اور کمر کے درد میں مبتلا تھی ، ایک عرصہ تک دوائی لینے کے بعد بھی صحت یابی نہیں ملنے سے کافی بیزار ہوتےہوئے دباؤ کا شکار ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ ناگوینی جب چوہےکی دوا کھائی تو فوری طورپر منگلورو کے وینلاک اسپتال میں علاج کے داخل کیاگیا تھا لیکن علاج کارگر نہیں ہونےکی وجہ سے موت ہوگئی ۔ اس سلسلےمیں ان کے بیٹے راجیش کھاروی نے پولس کو شکایت دی ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔