بھٹکل میں خاتون نے آٹو رکشہ پر ہی دیا بچی کو جنم؛ کافی انتظار کے باوجود نہیں پہنچی ایمبولنس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2020, 1:25 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/اپریل (ایس او نیوز)   ملک بھر میں لاک ڈاون کے چلتے  بھلے ہی انتظامیہ  اور سماجی ادارے عوام الناس کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہوں، مگر کئی لوگوں  کو ان سہولیات کی  جانکاری ہی نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں   لوگوں کو سخت پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ جمعہ کو بھٹکل میں پیش آیا جب ایک خاتون کے اہل خانہ نے نو ماہ کی  حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے کے لئے   108 ایمبولنس پر کال کیا اور ایمبولنس کا انتظار کرنے لگے۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کے ہیبلے پنچایت حدودد کے جامعہ آباد کی اس   خاتون کا  درد جب بہت زیادہ بڑھ گیا اور ایمبولنس گھر نہیں پہنچی تو شوہر سمیت   اہل خانہ نے   گھر کے قریب ہی موجود آٹو رکشہ کے ذریعے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن چونکہ آٹو  کے پاس اجازت نامہ (پاس) نہیں تھا آٹو والوں نے خاتون کو اسپتال لے جانے سے انکار کیا، کافی کوششوں کے بعد ایک آٹو رکشہ والے نے ہمدردی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خاتون کو اپنے آٹو پر بٹھاکر شرالی سرکاری اسپتال پہنچایا، مگر اس سے پہلے کہ خاتون رکشہ سے اُترتی، خاتون نے آٹو پر ہی بچی کو جنم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچی اور زچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں اور دونوں کو شرالی سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قریب تین سے چار گھنٹے تک ایمبولنس کا انتظار کیا۔گھر والوں کا الزام ہے کہ  108 پر کال کرنے پر ان سے تمام تفصیلات پوچھی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ایمبولنس روانہ کی جارہی ہے، مگر کافی انتظار کے باوجود جب ایمبولنس نہیں پہنچی تو انہوں نے تحصیلدار سے بھی رابطہ کیا۔

یاد رہے کہ ایک دن پہلے ہی قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے بھی لاک ڈاون کے چلتے ہدایات جاری کی گئیں تھی جس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا تھا کہ  مریضوں کو لے جانے اور لانے کے لئے پہلے سے موجود ایمبولینس کے علاوہ آٹو رکشہ سروس بھی دن رات مہیا رہے گی اور اس کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت فون 08385226422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...