امریکی آلات کے بغیر ’ہواوے‘ اپنی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنا سکتا ہے: لی آنگ ہوا

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2019, 6:57 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)دنیا کی بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں میں شامل چینی’ہواوے‘ نے دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر انحصار کے بغیر اپنی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔اس امر کا اظہار ’ہواوے‘ کے چیئرمین لی آنگ ہوا نے خصوصی انٹرویو میں بتایا۔ لی آنگ کے مطابق پانچ سو ملین صارفین کے لیے ہواوے موبائل سروسز کی تیاری ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔چیئرمین ’ہواوے‘ نے بتایا کہ ہم امریکی چپس اور آلات پر انحصار کے بغیر اپنی منصوعات کی فراہمی کا تسلسل یقینی بنا سکتے ہیں۔ٹیلی مواصلات کی مصنوعات بنانے والی دنیا کی بڑی چینی کمپنی حالیہ چند مہینوں سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں شہ سرخیوں کا موضوع رہی جس کے بعد امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو جواز بنا کر ’ہواوے‘ پر پابندی عائد کر دی۔مسٹر ہوا کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اپنے آلات کی سپلائی دوبارہ شروع کی تو ہم مال فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں سے آلات خریدتے رہیں گے۔ امریکا کی جانب سے ہواوے پر تجارتی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے کے سمارٹ فونز کے اینڈارئیڈ پارٹر پروگرام ختم کر دیا تھا۔لی آنگ کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اس پابندی کا بڑا اثر ہمارے سمارٹ فونز پر پڑا کیونکہ امریکی اقدام کے بعد ہمیں گوگل موبائل سروسز اور گوگل ایکو سسٹم تک رسائی مشکل ہو گئی۔ تاہم اس پابندی سے ’ہواوے‘ کے چین میں فون سیٹ کی فروخت متاثر نہیں ہوئی۔ اس پابندی کا زیادہ اثر ایشیا میں ہواوے فونز کی فروخت پر دیکھنے میں آیا۔یاد رہے کہ امسال مئی میں ہواوے کمپنی، امریکی فون کمپنی اپیل کے بعد دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی بن کر سامنے آئی۔امریکا نے ہواوے پر اپنے 5 جی پروگرام میں شرکت سے روک دیا اور اب وہ دوسرے ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہواوے کی مصنوعات نہ خریدیں۔ امریکی حکام نے اپنے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے 5 جی نیٹ ورکس میں ’ہواوے‘ کے آلات استعمال نہ کریں کیونکہ بیجنگ ان کے ذریعے مبینہ طور پر جاسوسی کرتا ہے۔امریکی پابندی کے باوجود ’ہواوے‘ نے امسال ستمبرمیں اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی امریکی خریدار کو 5 جی پلیٹ فارم فروخت کے لئے تیار ہے۔یورپ اور چین کی تیار کردہ 5جی مصنوعات کے اپنے اپنے خریدار ہیں جبکہ امریکا ان خریداروں میں شامل نہیں۔ اس لئے ’ہواوے‘ کسی بھی امریکی کمپنی کو اپنا 5 جی پلیٹ فارم فروخت کرنے کو تیار رہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہواوے‘ امریکی کمپنی کو اپنی ٹکنالوجی کا لائسنس مناسب اور بلا امتیاز شرائط پردیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...