یکم جولائی سے روڈ ٹیسٹ کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس: تصدیق شدہ ڈرائیونگ اسکول کی سند کافی ہوگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th June 2021, 11:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16؍جون(ایس اؤ نیوز)یکم جولائی 2021کے بعد عوام  کو  ڈرائیونگ ٹیسٹ  کے بغیر ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ البتہ لائسنس کےلئے ٹرانسپورٹ منسٹری سے تصدیق شدہ کسی بھی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ سے تربیت پانا لازمی ہوگا۔

یا درہے کہ اب تک ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آرٹی اؤ دفتر پہنچ کر ڈرائیونگ ٹیسٹ  دینا ضروری ہے۔  اب اس حاضری کو منسوخ  کرتےہوئے   حکومت کی طرف سے فرمان جاری کیاگیا ہےکہ ٹیسٹ  ڈرائیو کے بجائے ڈرائیونگ اسکول یا ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کردہ سند کی بنیاد پر لائسنس فراہم کیا جائے گا۔

دراصل ڈرائیونگ لائسنس کے قانون میں مرکزی حکومت کی طرف سے وھیکل ایکٹ میں ترمیم کرتےہوئے ترمیم کردہ قانون کو یکم جولائی سے ملک بھر میں نافذ کیا جارہاہے۔ اس طرح ملک بھر کے ٹرانسپورٹ محکمہ سے تصدیق شدہ ڈرائیونگ اسکول کی فراہم کردہ سند کی بنیاد پر لائسنس مہیا کیاجائے گا اور نئے اسکول کھولنے میں آسانی ہوگی اورخواہش مند حضرات مرکزی ٹرانسپورٹ محکمہ کے اصولوں کے مطابق ڈرائیونگ اسکول شروع کرتےہوئے عوام کو تربیت دے سکتےہیں۔ اس  کے بعد اسکول کی طرف سے امتحان لیا جائے گا جو کوئی اس ٹیسٹ  میں کامیاب ہوگا انہیں سند دی جائےگی۔ اسی سند کی بنیاد پر آرٹی اؤ دفتر میں ٹیسٹ  دئیے بغیر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ فی الوقت ملکی سطح پر ٹرانسپورٹ محکمہ کے معیار والے ڈارئیونگ اسکولوں کی تعداد بہت ہی کم بتائی جارہی ہے۔

ضلع بھر سے کوئی عرضی نہیں :اترکنڑا ضلع میں فی الحال 38موٹر ڈرائیونگ اسکول ہیں۔ کاروار۔ انکولہ حدود میں 8،ہوناور ۔کمٹہ ۔ بھٹکل حدود میں 13۔ سرسی سداپور ، یلاپور ۔ منڈگوڈ حدود میں 11اور ڈانڈیلی۔ ہلیال حدود میں 6ڈرائیونگ اسکول ہیں۔ متعلقہ ڈرائیونگ اسکولوں میں مرکزی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے تصدیق حاصل کرنےکے لئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ آر ٹی او آفسران کے مطابق فی الحال سبھی ڈرائیونگ اسکول راستوں پر ہی خواہش مند حضرات کو تربیت دیتےہیں اور  محکمہ کی طرف سے عائدکردہ معیارات کے مطابق کسی نے بھی ڈرائیونگ اسکول کے لئے عرضی داخل نہیں کی ہے۔

کار یا دیگر لائٹ موٹر وھیکل کا لائسنس حاصل کرنے کےلئے   خواہش مند وں کوسند یافتہ ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ سے  29گھنٹوں کی تربیت لینی ہوگی۔ ساتھ ساتھ بارش اور رات کے ماحول میں ڈرائیونگ کے لئے 4گھنٹے سمیولیٹر استعمال کرتےہوئے تربیت لینی ہوگی ، اس کے ساتھ ہی 21گھنٹے عملی تجربہ بھی کرنا ہوگا۔ متوسط اور بھاری وزنی سواریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے سمیولیٹر پر تین گھنٹوں کی تریبت کے علاوہ 22گھنٹوں کا عملی تجربہ اور 16گھنٹے تھئیری کلاس میں بھی شریک ہونا ضروری  قرار دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...