بنگلورو: فاسٹ ٹیگ نہ رکھنے والی سواریوں سے دوگنا ٹول فیس وصول پرائیویٹ بس ڈرائیوراور ٹول اہلکاروں کے درمیان جھگڑا

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/جنوری(ایس او نیوز)قومی شاہراہوں کے ٹول پلازاسے گزرنے والی سواریوں کو فاسٹ ٹیگ لازمی کئے جانے پر صرف ابھی تین دن ہوئے ہیں،ٹول فیس ڈبل وصول کئے جانے کے معاملے میں ٹول اہلکاروں اورڈرائیورس کے درمیان ہردن جھگڑے ہورہے ہیں نیلمنگل کے ٹول گیٹ کے پا س فاسٹ ٹیگ نہ رکھنے والی سواریوں سے دوگنا ٹول فیس وصولی پر پرائیویٹ بس ڈرائیور اورٹول اہلکاروں کے درمیان جھگڑاہوگیا - نو ایگا ٹول گیٹ کے پا س فاسٹ ٹیگ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں سے ٹول اہلکاردوگنا فیس وصول رہے تھے جس پر بس ڈرائیور اورٹول کے اہلکاروں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی -جس سے فاسٹ حاصل کردہ سواریاں بھی ٹرافک جا م پھنس میں گئیں - جائے وقوعہ پرٹرافک پولیس پہنچ کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی، پولیس نے بتایا کہ پرائیویٹ بسوں کو دو جگہ 130/روپے اداکرناپڑتا ہے،فاسٹ ٹیگ نہ ہو تو 230/ روپے ٹول فیس اداکرناہوتا ہے، لیکن 230/ روپے اداکرکے رسید حاصل کرنے کے بعد فاسٹ ٹیگ نہ رکھنے والے ڈرائیورٹول اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے پر ترآئے -انہوں نے کہاکہ سرکاری حکمنامہ کے مطابق یکم دسمبرکے بعد فاسٹ نہ رکھنے والی سواریوں کو دوگنا ٹول فیس اداکرناہوگا، یہ فاسٹ ٹیگ ٹووھیلرس اورتھری وھیلرس کے علاوہ قومی شاہراہوں سے گزرنے والی تمام سواروں کو لازمی قراردیاگیا ہے -فاسٹ ٹیگ نظم سے پہلے آمدورفت کی ٹول فیس کی ادائیگی پر رعایت ملتی تھی،مگر اب یہ سہولت صرف فاسٹ ٹیگ روٹ پر ہے،کیش اداکرنے والوں کو یہ سہولت نہیں ہے اس لئے افزودفیس اداکرکے گزرناپڑرہاہے، جس کی وجہ سے ٹول پلازہ میں ہرد ن جھگڑے ہورہے ہیں اورٹرافک جام کا باعث بھی بن رہا ہے -ٹول پلازہ کے فاسٹ ٹیگ لین پر نصب اسکیانرس میں تکنیکی خرابی درآنے کی وجہ سے ٹول اہلکارہینڈریڈرکے ذریعہ فاسٹ ٹیگ اسٹیکر اسکیان کرنے پر مجبورہوگئے ہیں، اس سے بھی ٹرافک کا آسا ن گزرمشکل ہوگیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...