بھٹکل میں قومی شاہراہ کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے بغیر ٹول فیس وصولی کی مذمت؛ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2020, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍فروری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں قومی شاہراہ فورلین کا تعمیر اتی کام قریب 70فی صد مکمل ہواہے اور  ابھی سے ٹول فیس وصول کیا جارہا ہے،  کام مکمل کئے بغیر ہی اس طرح ٹول ناکہ  پر فیس وصول کرنا بالکل غلط ہے اور اس سے  عوام کو سخت پریشانیوں  کا سامنا کرنا پر رہا ہے اس بات کا  الزام عائد کرتےہوئے ناگریک ویدیکے بھٹکل کے ممبران نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ کی توسیع کا  تعمیراتی  کام شروع ہونے کی وجہ سے پچھلے سال بارش کے موسم میں بھٹکل کے منکولی سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا تھا جس  سے مکینوں کو بہت زیادہ  تکلیفات کا سامنا کرنا پڑا اُس وقت متاثرہ علاقوں میں کیا حالات تھے، اُس سے  افسران بخوبی واقف ہیں۔ اور اب شاہراہ کے ادھورے کاموں کی وجہ سے روزانہ حادثات سے لوگوں کا  زخمی ہونا، اور ہلاک ہونا جاری ہے۔ بھٹکل تعلقہ میں ابھی تک شاہراہ کا تعمیری کام مکمل  نہیں ہواہے، ایسے میں ٹول فیس وصول کرنےسے عوام پر زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے، میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر   شرور سرحد پر واقع ٹول پلازہ پر وصول کی جارہی فیس کو  روکا جائے، ناگریک ویدیکے نے منتبہ کیا ہے کہ اگر ٹول ناکہ پر فیس لینا بند نہیں ہوا تو پھر  سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ناگریک ویدیکے کے اعزازی صدر دتاتریا نائک، دیاویا نائک ، پاسکل گومس ، ایرا نائک وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے میمورنڈم وصول کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔