بی جے پی حکومت کے 9 سال ’چوطرفہ بحران‘ سے بھرپور، 2000 روپے کا نوٹ واپس لینا بے وقوفی: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2023, 10:58 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 29/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) مودی حکومت کی 9 سال مدت کار پر 9 سوال کر اسے ’بے نقاب‘ کرنے کے لیے ملک بھر میں چلائی جا رہی کانگریس کی مہم کے حصے کے طور پر پیر کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کہا کہ اقتدار میں 9 سال پورے کرنے والی بی جے پی حکومت گھریلو پالیسیوں، بین الاقوامی امور، سیکورٹی اور معیشت کے محاذ پر پوری طرح ناکام رہی ہے اور حال ہی میں 2000 روپے کے نوٹوں کو واپس لینا بے وقوفی بھرا قدم ہے۔

چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ فکر ظاہر کیا کہ ملک کے معاملات آئین کے مطابق سلجھا جا رہے ہیں یا نہیں۔ انھوں نے 2000 روپے قیمت کی کرنسی کو ’گلابی پرچی‘ میں بدلنے کے مرکز کے نئے قدم پر سوال اٹھایا اور یہاں تک کہا کہ عالمی غریبی انڈیکس سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں 22.4 کروڑ سے زیادہ ’غریب لوگ‘ رہتے ہیں۔ 2000 روپے کے نوٹ کے تعلق سے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’500 روپے سے 1000 روپے قدر کے نوٹوں کی بندی (نومبر 2016) کے بعد لوگوں کو 2000 روپے کے نوٹوں کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پہلے 2000 روپے کے نوٹ پیش کرنے اور پھر واپس لینے کا یہ خوفناک تماشہ بے قوفی بھرا تھا اور اس نے انڈین کرنسی کے استحکام پر اندیشہ پیدا کیا ہے۔‘‘

چدمبرم نے مرکز-ریاست تعلقات پر کہا کہ ’’مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ایک بڑھتا ہوا فاصلہ ہے۔ منتخب ریاستی حکومتوں کے ایگزیکٹیو پاور کو کم کر دیا گیا ہے اور غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کے گورنر وائسرائے کی طرح سلوک کر رہے ہیں۔ فطری انصاف کی جگہ ’بلڈوزر‘ انصاف نے لے لی ہے۔ ملک کے سامنے یہ سنگین فکر ہیں۔ پارلیمانی پیمانوں اور قوانین کی کھلے طور پر خلاف ورزی کی جاتی ہے، جبکہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کو اپوزیشن حکمراں ریاستی حکومتوں اور لوگوں کے اظہارِ رائے کی آزادی کو غیر مستحکم کرنے کی کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ نجی آزادی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

چدمبرم نے تلخ لہجے میں کہا کہ ’’جھوٹے مقدمات کی جانچ سے اپوزیشن کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ ان کے لیڈران کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ملک کے اہم ادارے، جو جمہوریت کے آزاد ستون تھے، انھیں بی جے پی نے کمزور کر دیا ہے۔ جمہوریت کے قدآور درخت کو مودی حکومت نے کھوکھلا کر دیا ہے۔‘‘ انھوں نے حساس دفاعی اور خارجہ پالیسیوں پر ناکامیوں کے لیے بھی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔

چین کا تذکرہ کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ چینی فوج نے ہندوستانی علاقہ پر تجاوزات کیا ہے اور اب بھی اس پر کنٹرول ہے۔ چین سرحدوں کے ساتھ اپنے دفاعی بنیادی ڈھانچے کی توسیع کر رہا ہے اور سرحد کے آس پاس نئی بستیوں کی تعمیر کر رہا ہے، لیکن جون 2020 میں وادیٔ گلوان میں تصادم ہونے کے بعد سے وہاں ہندوستانی گشت کم ہو گئی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ دوسری طرف چین-پاکستان اتحاد نہ صرف مضبوط ہوا ہے بلکہ مغربی، شمالی اور مشرقی سرحدوں کے ہر حصے میں سیکورتی پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور اس کے باوجود پارلیمنٹ کو تاریکی میں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...