ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ اسمرتی ایرانی کی تصویر کے سہارے راہل گاندھی نے بی جے پی پر کسا طنز

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th February 2020, 1:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13فروری (آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے رسوئی گیس کی قیمت میں بڑے اضافہ کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔راہل نے یو پی اے حکومت کے وقت کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اسمرتی ایرانی سلنڈر لے کر سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھاجاسکتاہے۔راہل نے لکھاکہ میں بی جے پی کے ان ارکان سے متفق ہوں جو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے کے بڑی اضافہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ #RollBackHikeکے ذریعے راہل نے بڑھی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی پٹرولیم کمپنیوں نے بدھ کو ملک میں صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافہ کیا ہے۔بغیر سبسڈی کے 14.2 کلو گرام والا سلنڈر ملک کے مختلف حصوں میں 149 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ملک کی راجدھانی دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 144.50 روپے بڑھ گئی ہے۔اسمرتی ایرانی کی تصویر یکم جولائی 2010 کی ہے،تب وہ بی جے پی کی خاتون مورچہ صدر تھیں۔انہوں نے اس وقت کے مغربی بنگال بی جے پی چیف راہل سنہا کے ساتھ کولکاتہ میں دھرنا دیا تھا۔اسمرتی ایرانی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پارٹی کارکنوں کے ساتھ مل کر سڑک جام کیا تھا۔اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے 2 حکومت اقتدار میں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...