ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 36 ہزار افراد کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 12:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے میں 36 ہزار سے زیادہ مریض انفیکشن سے پاک ہوئے جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8.85 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 36145 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور ان لوگوں کی تعداد 885577 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 48661 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 1385522 ہوگئی ہے اور اس دوران 705 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 32063 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 467882 فعال معاملے ہیں۔

اگر آپ مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے حالات پر نگاہ ڈالیں تو، سب سے متاثرہ مہاراشٹر میں انفیکشن کے 9251 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 257 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 366668 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13389 ہے، جبکہ 207194 افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر تامل ناڈو میں، اس عرصے کے دوران 6988 نئے معاملے اور 89 اموات کی اطلاع ملی، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 206737 اور مرنے والوں کی تعداد 3409 ہوگئی۔ ریاست کے اسپتالوں سے 151055 افراد کوٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...