کابل ایئرپورٹ پر مایوس خواتین، ’امریکیوں نے ہر افغان کو رسوا کیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2021, 12:45 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کابل، 29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان سے تعلق رکھنے والی شیرین تبرق ان سینکڑوں شہریوں میں سے ہیں جو گزشتہ کئی دنوں سے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے باہر اس امید میں ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید انہیں بھی بہتر زندگی گزارنے کا موقع مل جائے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 43 سالہ شیریں تبرق کا تعلق شمالی صوبہ فریاب سے ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ راتیں کابل ایئر پورٹ کے باہر گزارنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر پورٹ پر موجود غیر ملکی افواج کے ’ہتک آمیز‘ رویے سے مایوس ہو کر انہوں نے افغانستان سے نکلنے کا منصوبہ ترک کر کے طالبان کی حکومت کے تحت زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیریں تبرق نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نئی حکومت کے تحت رہنا چاہوں گی بجائے یہ کہ غیر ملکی مجھے کچرا سمجھتے ہوئے مجھ سے ایسا برتاؤ کریں‘۔کابل ایئر پورٹ کے باہر بیٹھی ایک اور افغان خاتون شگفتہ دستگیر نے بھی کچھ ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے وعدوں سے مایوس ہو کر وہ اپنے گھر واپس جا رہی ہیں۔ شگفتہ دستگیر کا تعلق شمالی صوبے مزار شریف سے ہے اور پیشے کے اعتبار سے دائی کا کام کرتی ہیں۔ شیریں تبرق اور شگفتہ دستگیر کی کہانی ان ہزاروں افغان شہریوں کی عکاسی کرتی ہے جو طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

شیریں تبرق کے شوہر افغان حکومت میں ملازمت کرتے تھے لیکن فروری میں ملک سے فرار ہو کر پاکستان چلے گئے تھے۔ شیریں تبرق خود بھی ایک سکول میں پڑھاتی ہیں۔شیریں تبرق کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے ہر ایک افغان کی بے عزتی کی ہے۔ ’میرا تعلق ایک باعزت خاندان سے ہے لیکن پانچ راتیں گلیوں میں گزارنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں ان سے بھیک مانگ رہی ہوں جن کے نزدیک بچوں اور خواتین کی کوئی عزت نہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق 15 اگست سے ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کو کابل ایئر پورٹ سے نکالا جا چکا ہے۔

طالبان نے ملک پر قبضے کے بعد انسانی حقوق کے احترام کی یقین دہانی اور عام معافی کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے دھمکیوں اور تشدد کے چند واقعات کے بعد شہریوں میں اعتماد کا فقدان ہے۔ شیریں تبرق کا کہنا ہے کہ پاکستان سفر کرنے کے لیے ان کے تمام کاغذات مکمل ہیں لیکن غیر ملکیوں کے لیے مختلف قوانین ہیں جبکہ افغانوں سے کسی اور قانون کے تحت نمٹا جا رہا ہے۔کسی ایک شخص نے بھی کسی غیر ملکی کو نہیں روکا، میرے پاس بیرون ملک سفر کے تمام کاغذات موجود ہیں، مجھے امریکہ کیوں روک رہا ہے؟ یہ کون ہوتے ہیں کسی کو روکنے والے؟‘ پاکستان جانے کی تمام امید کھونے کے بعد شیرین تبرق نے فریاب واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...