پہلی بار کورونا کے 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ، 1،172 اموات درج

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2020, 1:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دو دن تک کمی کے بعد ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد تعداد 44.65 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1،172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 95،735 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 44،65،864 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1،172 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 75،062 ہوگئی۔ اس دوران ، 72،939 مریض صحت مند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34،71،784 ہوگئی ہے۔ فعال معاملے 21،624 اضافے سے 9،19،018 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کے مقابلے انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 20.58 فیصد اور بازیابی کی شرح 77.74 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.68 فیصد ہے۔

ملک میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹرا میں فعال معاملوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے  اور یہ 9،291 بڑھ کر 2،53،100 ہو گئی ہے اور380 ہلاکتوں سے اموات کی تعداد 27،787 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران ، 13،906 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،86،462 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 502 کا اضافہ ہوا ، فعال معاملے بڑھ کر 97،271 ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 4،634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 4،25،607 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،552 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 99،489 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 6،808 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،15،433 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...