ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کی دولت اوراس کے وسائل پر کارپوریٹ گھرانے قبضہ کرتے جا رہے ہیں؛ ہریانہ میں منعقدہ مہاپنچایت میں کسان لیڈر اتل کمار انجان کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سوامی ناتھن کمیشن میں کسانوں کے واحد نمائندہ رہے اور آل انڈیا کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے حکومت پر ا لزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دولت کارپوریٹ گھرانوں کے قبضے میں ہے لیکن ’ملک بکنےنہیں دوں گا‘  جیسا نعرہ دے کر اقتدار میں آئی مودی حکومت نے اس نعرے کو ’ملک بیچ کر دم لوں گا‘ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوگیا۔ اس حکومت کو 2024ء کے عام انتخابات میں عوام باہر کا راستہ دکھا دیں  گے۔اتل کمار انجان متحدہ کسان مورچہ کی مہا پنچایت میں سرسہ پہنچے تھے۔ کسان سبھا کی جانب سے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی بینک سے تین لاکھ کروڑ کا قرض لے کر ڈیڑھ لاکھ کروڑ کا قرض بھر رہی ہے۔ اس وقت ملک کے ہر خاندان پر27؍ ہزار روپوں کا قرض ہے اور حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اگر بجلی  بل2020ء واپس نہیں لیا گیا تو فی یونٹ بجلی18؍ روپے ہوگی اور تمام ریاستوں کے بجلی گھر نجی کمپنیوں کو دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کیلئے ہے۔

ہریانہ کے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے اتل کمار انجان نے کہا کہ یہاں کے کسان بی جے پی اور جے جے پی اتحاد کے وزراء کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں اور جمہوری طریقے سے ان کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ حکومت کسانوں پر غداری کا مقدمہ چلا رہی ہے اور  اس طرح ریاست کے35؍ ہزار لوگوں پر مقدمے قائم کئے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہریانہ کے لوگ ان لیڈروں کو دیکھتے ہی پیٹنے لگ  جائیں۔

     کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ جب بھی کسی حکومت نے عوام سے ٹکرانے کی کوشش کی ہے تب تب اُس حکومت کومنہ کی کھانی پڑی ہے۔ کسانوں کے پروگراموں میں لاکھوں لوگوں کا جمع کرنا  ظاہر کرتا ہے کہ بہت جلد حکومت اقتدار سے محروم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اشارے  پر جس طرح کرنال میں کسانوں پر وحشیانہ لاٹھیاں برسائی گئیں، اس سے جہاں حکومت کو خفت اٹھانی پڑی  وہیں لوگوں میں حکومت کے خلاف غصہ بڑھ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...