کورونا بحران: ہندوستان میں ایک دن میں 332730 نئے کیسز، 2263 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 3:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کورونا وائرس کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور ہر روز گزشتہ دن کے مقابلہ انفیکشن کے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جبک اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ یہ لگاتار چھٹا دن ہے، جب ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332730 نئے کورونا کے معاملے درج ہوئے، اس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 16263695 ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک بھر میں 2263 مریضوں کی موت گئی اور یہ بھی ایک دن میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے جان گنوانے والوں کی کل تعداد 186920 ہو گئی ہے۔

وائرس کے مختلف میوٹینٹوں اور ویرئینٹ سے جوجھتے ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان علاج کرا رہے مریضوں کی تعداد بھی لگاتار بڑھ رہی ہے اور کسی وقت صرف ایک لاکھ کے آس پاس پہنچ چکی فعال کیسز کی تعداد اس وقت 24 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

دریں اثنا، ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسینیشن مہم بھی تیزی سے جاری ہے اور دنیا میں سب سے تیز رفتار سے 10 کروڑ ویکسین ڈوز لگانے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہندوستان میں جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں کورونا وائرس ویکسین کی کل 3147782 ڈوز لگائی گئی ہیں، جنہیں ملا کر ملک بھر میں اب تک 135478420 لوگ کورونا ویکسین حاصل کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...