کرناٹک میں کورونا وائرس کے 16 ؍ نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 144 ہوگئی ۔ ریاست میں کورونا سے چوتھی موت

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2020, 12:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 16 نئے متاثرین کی نشاندہی کے ساتھ ریاست میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 144 تک پہنچ گئی۔ یہ بات ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے بتائی جن کو کورونا وائرس کے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ایک اخباری کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے سبب چوتھی موت کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔ مرنے والے 75 سالہ شخص کا تعلق باگلکوٹ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز کورونا کے جو معاملے سامنے آئے ان میں بنگلورو کا ایک 21 سالہ نوجوان، ایک 57 سالہ شخص، ایک 43 سالہ شخص ایک 78 سالہ شخص، کیرالہ کے کوچی سے بنگلورو آنے والا یک 60 سالہ شخص جس نے جرمنی اور دوبئی کا سفر کیا تھا شامل ہیں۔

میسورومیں نظام الدین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے دہلی جا کر وہاں سے لوٹنے والے مزید 5 ؍افراد کو کورانا وائرس کے تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک 38 سالہ فرد، اس کا 19 سالہ ساتھی، 39 سالہ ساتھی اور 54 سالہ ساتھی میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ایک 40 سالہ شخص اور 34 سالہ شخص بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔بلاری کے ہوسپیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک 47 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دکشن کنڑا ضلع میں ایک 43 سالہ اور ایک 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں بھی دہلی کے اجتماع میں شریک تھے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اس طرح ہے: بنگلوو۔55، میسورو۔28، چکبالاپور۔7، دکشن کنڑا۔ 12، اترکنڑا۔8، کلبرگی۔5، داونگیرے۔ 3، اُڈپی۔3، بلاری۔ 5، بیدر۔10، ٹمکورو۔1، کوڈگو۔1، دھارواڑ۔1، باگلکوٹ۔1، بیلگاوی۔3، بنگلورو رول۔1 جملہ معاملات۔144 ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔