کاش 500 بدعنوانوں کو جیل میں ڈال سکتا: عمران خان

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 6:00 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ 9اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے بدعنوانی کو سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سرخ فیتہ ہے جو اْن کے بقول، بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔عمران خان نے یہ بات منگل کو بیجنگ میں بین الاقوامی تجارت کے فروغ سے متعلق چینی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اْس موقع پر عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ کی بدعنوانی کے خلاف ’بھرپور مہم‘ کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چین میں وزارتی عہدوں کے حامل 400 افراد کو بدعنوانی کے جرم میں سزا سنانے کے بعد جیل میں بند کر دیا ہے۔عمران خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ کاش وہ چین کے صدر کی طرح پاکستان میں 500 بدعنوان افراد کو جیل میں ڈال سکتے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ان ملکوں میں سرمایہ کاری کا فروغ ہو سکتا ہے جہاں بدعنوانی کم ہوتی ہے۔اْن کے بقول، ان کی حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کیا جا سکے۔عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے چین سے ایک اور بات سیکھی ہے کہ کس طرح غربت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اُن کے بقول، گزشتہ 30 برسوں میں چین 70 کروڑ افراد کو خط غربت سے اوپر لایا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے ہیں۔ یہ ان کا چین کا تیسرا دورہ ہے۔اس دورے کے دوران انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی۔ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔بیجنگ کے دورے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے سے پہلے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ چکے تھے۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پیر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ جنرل باجوہ بیجنگ کے سرکاری دورے میں چین کی فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور چین کے اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان چین کا دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب خطے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ جن میں امریکہ، طالبان امن مذاکرات کی معطلی اور بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے جیسے اہم واقعات بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔