کیا اسی ہفتہ ایڈی یورپا مستعفی ہو جائیں گے؟ قیادت کے بحران کو سلجھانے میں ارون سنگھ کی ناکامی کے بعد وزیر اعلیٰ دہلی طلب

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2021, 11:18 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،21؍جون(ایس او  نیوز)کرناٹک میں بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی کے مطالبہ کو لے کر جو سیاسی بحران کھڑا ہو ا ہے وہ جلد ختم ہو تا نظر نہیں آ رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملہ میں بی جے پی اعلیٰ کمان سے تبادلہ خیال کیلئے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اگلے ہفتہ دہلی کے دورے پر جانے والے ہیں۔امکان ہے کہ ان کے اس دورہ دہلی کے دوران بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے ان کو استعفیٰ دینے کی ہدایت مل سکتی ہے۔ قیادت میں تبدیلی کے مطالبہ کے بعد کرناٹک میں بی جے پی امورکے انچارج اورن سنگھ نے بنگلور پہنچ کر تین دن تک اراکین اسمبلی اور وزراء سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے ذریعہ انہوں نے جو رائے اکٹھاکی ہے اس پر مشتمل ایک رپورٹ انہوں نے بی جے پی کے قومی صد ر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو پیش کی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتہ پارٹی کے مرکزی قائدین سے بات چیت کیلئے دہلی جائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایڈی یورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے بے دخل کرنے پارٹی کے متعدد اراکین اسمبلی نے نہ صرف ارون سنگھ کے سامنے مطالبہ پیش کیا بلکہ ریاست کے انتظامیہ میں ایڈی یورپا کے دوسرے فرزند وجیندرا کی بے جا مداخلت پر کئی وزراء نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے پارٹی کی ریاست میں ساکھ بری طرح متاثر ہور رہی ہے۔ وجیندرا کے خلاف کرپشن اوراقتدار کے غلط استعمال کے متعدد الزامات کے سبب ریاستی حکومت کو بدنامی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا سے بارہا کہا جا چکا ہے کہ وہ انتظامیہ کے امور سے وجیندرا کو دور رکھیں لیکن انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ قیادت میں تبدیلی کے مطالبات کے بعد بی جے پی انچارج ارون سنگھ نے جس طرح اراکین اسمبلی کی رائے معلوم کرنے سے پہلے ہی بیان دے دیا کہ قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اس پر بھی اراکین اسمبلی کی خاصی تعداد ناراض ہے اور ان کی طرف سے کرناٹک کے انچارج کو بدلنے کا بھی مطالبہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد گھبرا کر ارون سنگھ نے پارٹی اعلیٰ کمان کے سامنے اراکین اسمبلی کی رائے لینے کے بعد رپورٹ پیش کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جے پی نڈا اور امیت شاہ سے ملاقات کے دوران ایڈی یورپا کو یہ ہدایت مل سکتی ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں۔

یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایڈی پورپا نے گزشتہ ہفتہ ارون سنگھ کی موجود گی میں اس شرط پر استعفیٰ دینے کیلئے آمادگی ظاہر کی کہ وجیندرا کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے اور انہیں توانائی کا طاقتور قلمدان دیا جائے۔ لیکن سمجھا جارہا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان ایڈی یورپا کے ایسے کسی مطالبہ کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ ریاستی بی جے پی کے حلقوں میں مانا جا رہا ہے کہ دہلی آنے کیلئے بی جے پی دفتر سے ایڈی یورپا کو کسی بھی وقت بلاوا آ سکتا ہے۔ ان کے دورے کے مرحلہ میں وہ وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا سے ملیں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران ممکن ہے کہ قیادت کے مسئلہ پر بات چیت ہو گی اور نڈا اور امیت شاہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کومستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق واضح ہدایت دے دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی قیادت نے ایڈی یورپا کو وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کے عوض فوری طور پر کسی ریاست کا گورنر مقرر کرنے کا آفر دیا ہے۔ مودی، امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات کے دوران ممکن ہے کہ ا س آفرکے بارے میں بات چیت کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...