بی جے پی حکومت نہیں گرائے گی، متبادل حکومت موجودہ حکومت گرنے کے بعد: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2019, 10:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/مئی(ایس او  نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہا ہے کہ بی جے پی ریاست کی مخلوط حکومت کو ہرگز نہیں گرائے گی، لیکن اپنے طور پر اگر حکومت گر جاتی ہے تو وہ خاموش بھی نہیں رہے گی اور متبادل حکومت قائم کرنے کی کوشش ضرور کرے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت میں شامل کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان رسہ کشی اس اتحاد کو لے ڈوبے گی، بی جے پی اس وقت کا انتظار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک حالات کا انہوں نے مشاہدہ کیا ہے یہی بات سامنے آئی ہے کہ مخلوط حکومت بہت زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے۔ ریاست میں حکومت گرنے کے بعد وسط مدتی انتخابات کے امکانات کے بارے میں یڈیورپانے کہاکہ اس کے لئے بی جے پی قطعاً تیار نہیں ہے۔ متبادل حکومت کے قیام کی کوشش کی جائے گی، اس میں اگر کامیابی نہ ہوئی تو متبادل امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں صدر راج کا نفاذ اور وسط مدتی انتخابات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کل دہلی میں وزیراعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے وہ روانہ ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جندال پراجکٹ کو 3700ایکڑ زمین دئے جانے کے معاملے میں یڈیورپانے کہاکہ اس پر 5/جون کو بی جے پی کور کمیٹی میٹنگ میں تبادلہئ خیال ہوگا اور اس کے خلاف بی جے پی کی تحریک کس طرز پر چلائی جائے طے کیا جائے گا۔ یڈیورپا نے توقع ظاہر کی کہ مرکز کی مودی کابینہ میں اس بار کرناٹک سے زیادہ اراکین کو نمائندگی مل سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...