کورونا وائرس کو لے کر کیا ملک بھر میں لاک ڈاون میں توسیع کی جائے گی ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2020, 7:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے اور بصورت دیگر اسے مرحلہ وار ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مختلف ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت والے اعلی سطحی وزارتی گروپ نے بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے پر صلاح و مشورہ کیا۔ یہ گروپ وزیر اعظم مودی کو کووڈ۔19 کے حوالے سے مشورے دیتا ہے۔ تازہ ترین اعدداو شمار کے مطابق 7 اپریل تک کورونا وائرس سے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4789 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 ہو چکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 25 مارچ کو رات آٹھ بجے وزیر اعظم مودی نے اچانک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی تھی۔ دہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں مزدورں کی روزی روٹی چھن گئی اور بے شمار لوگ کھانے پینے کے محتاج ہوگئے۔ بڑے شہروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور ناامید ہوکر اپنے اپنے گھروں کے لیے پیدل ہی چل پڑے۔ ان میں سے کئی راستے کے مصائب کے سبب موت سے دوچار ہوگئے جب کہ متعدد اپنے گھروں کو پہنچنے کے بجائے مختلف ریاستوں میں قائم کردہ آئسولیشن سینٹروں میں رہ رہے ہیں۔

21 روزہ لاک ڈاون کی وجہ سے پورا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی نے لاک ڈاون میں محدود مدت تک توسیع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راو نے وزیر اعظم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا”ہمارے پاس کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ معیشت چھ ماہ یا سال بھر میں دوبارہ بحال ہوجائے گی لیکن اگر لوگوں کی جانیں چلی گئیں تو انہیں واپس نہیں لایا جاسکے گا۔“

تیسرے مرحلے میں داخل؟

کورونا سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے درمیان حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا فی الحال دوسرے اور تیسرے مرحلے یعنی لوکل ٹرانسمیشن اور کمیونٹی ٹرانسمیشن مرحلے کے درمیان ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ”ہم ابھی دوسرے اور تیسرے مرحلے کے درمیان ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اس امر کو یقینی بنانے پر اپنے اقدامات مرکوز کرنا چاہئے کہ یہ تیسرے مرحلے میں پہنچنے نہ پائے۔“ حالانکہ کووڈ۔انیس پر نگاہ رکھنے کے لیے قائم کئے گئے اعلی سطحی ٹاسک فورس کے رکن اور دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں یہ وبا تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

سونیا گاندھی کا مشورہ

حزب اختلاف کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر پانچ مشورے دیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن میڈیا کو دیے جانے والے تمام سرکاری اشتہارات دو برس کے لیے بند کردیے جائیں، اس سے 1250کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔ اس کا استعمال کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ انڈیا گیٹ کے اطراف کی بعض اہم عمارتوں کو توڑ کر ان کی جگہ نئی عمارتیں بنانے کے لیے منظور کردہ بیس ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کو روک دیا جائے اور اس کا استعمال اسپتالوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزراء سمیت تمام اعلی افسران کے بیرونی ملکوں کے دوروں پر بھی روک لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے 393کروڑ روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کورونا وبا کے مدنظر قائم کردہ نیا فنڈ ’پی ایم کیئرس‘ میں جمع ہونے والی رقومات کو پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں اس وقت 3800کروڑ روپے موجود ہے اور دونوں فنڈ کی رقومات کو کورونا سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 23مارچ کے بعد سے سونیا گاندھی کا وزیر اعظم کے نام یہ پانچواں خط ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...