کیابھٹکل میں کووِڈ 19کی تشخیص کے لئے استعمال کیے جائیں گے ’اسکریچ کارڈ‘؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2020, 1:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل13/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی تشخیص کے لئے لیباریٹری کی سہولت دستیاب نہ رہنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق اب یہاں مرض کی تشخیص کے لئے ’اسکریچ   کارڈ‘ استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 یہ کارڈ کب سے استعمال ہونگے اس سلسلے میں کوئی قطعی بات معلوم نہیں ہوئی ہے، البتہ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے اسکریچ  کارڈ کے ذریعے مرض کی تشخیص کرنے کا یہ جدید طریقہ ہے اور اس بارے میں مزید وضاحت ہونا ابھی باقی ہے۔ لیکن چونکہ پورے ملک میں اس پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے تجرباتی طور اسے بھٹکل جیسے مقامات پر جہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، اس طریقے کو استعمال کرنے کی تجویز پرحکومت غور کررہی ہے۔

 بھٹکل میں تاحال مشکوک افراد کے جو نمونے حاصل کیے جاتے ہیں انہیں شیموگہ اور بنگلور کی لیباریٹری  میں بھیجا جارہا تھا، وہاں تاخیر ہونے یا مشین خراب ہونے کی صورت میں ہاسن کی لیباریٹری میں بھیجا جاتا تھا۔ اب منگلورو کے وینلاک اسپتال میں قائم کی گئی نئی لیباریٹری میں ضلع شمالی کینرا کے نمونوں کی جانچ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اگر بالفرض ان مقامات پر بھیجے گئے نمونے پوزیٹیو نکلتے ہیں تو پھر دوبارہ اس کی تصدیق کے لئے پونے یا بنگلورو میں واقع لیباریٹری کو نمونے بھیجے جاتے ہیں اور وہاں سے رپورٹ ملنے تک مریض اور ڈاکٹروں کے لئے انتظار کرنے کے سوا اور کوئی راستہ باقی نہیں رہتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...