مہاراشٹر انتخابات: بی جے پی ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کا دعویٰ، نتائج کے بعد ختم ہو گا شرد پوار کا سیاسی کیریئر

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 7:27 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،9اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل نے نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار پر نشانہ لگایا ہے۔چندرکانت پاٹل نے کہا کہ ریاست اسمبلی کے نتائج کے بعد شرد پوار کا سماجی اور سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا۔چندرکانت پاٹل کولہاپور ضلع میں رادھانگری تحصیل سے شیوسینا کے امیدوار پرکاش ابٹکر کی انتخابی ریلی میں حصہ لینے پہنچے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہم شرد پوار کو سماجی اور سیاسی کیریئر سے مستقل طور پر ریٹائر کر دیں گے۔پوار پر نشانہ سادھتے ہوئے بی جے پی نے ان کی سیاسی وراثت ختم کرنے کی انتخابی حکمت عملی بنائی ہے۔اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر سشیل کمار شندے نے این سی پی کے ساتھ انضمام کے سوال پر کہا تھا کہ ان کی پارٹی اور این سی پی مستقبل میں ایک ساتھ آئے گی۔بتا دیں کہ سونیا گاندھی کے ساتھ اختلافات کے بعد پوار نے 1999 میں کانگریس چھوڑ کراین سی پی کا قیام کیا تھا۔

کانگریس اور این سی پی پر نشانہ لگاتے ہوئے پاٹل نے کہاکہ کانگریس این سی پی نے کوتھرڈ حلقہ سے میرے خلاف ایک مضبوط امیدوار اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن سچ یہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی میں ایک بھی ایسا امیدوار نہیں ڈھونڈ پائے،میں کوتھرڈ سے آسانی سے جیت جاؤں گا۔کوتھرڈ میں پاٹل کا مقابلہ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے کشور شندے سے ہے۔این سی پی نے شندے کو اپنی حمایت دی ہے۔مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...