کانگریس اقتدار پرآئی تو صفائی کرمچاریوں کے عہدوں کو مستقل کردیاجائے گا ، سابق میئر وصفائی کرمچاری نارائن پر لکھی کتاب پاؤرا بندھو کے اجراء کے موقع پر سدارامیا کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،29؍نومبر (ایس او نیوز) بروز ہفتہ میسور وکے مانس گنگوتری میں واقع سینیٹ بھون میں میسوریونیورسٹی کے ا ین راچیااسٹڈی چیر، پولیٹیکل اسٹیڈی چیر اور فیڈریشن آف کرناٹکا اسٹیٹ صفائی کرمچاری اسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق مئیر و صفائی کرمچاری نارائن پر لکھی گئی کتاب پاؤرا بندھوکا اجراء عمل میں آیا۔ سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس کتاب کا اجراء کیا۔

اس موقع پر میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ہیمنت کمار، سابق رکن پارلیمان آر دھروانارائن، رکن اسمبلی ایل ناگیندرا اور میسور کے سینئر صحافی و انڈین ایکسپریس کے چیف آف بیورؤ شیو کماراورشعبہ پولیٹیکل سائنس کے صدر شعبہ پروفیسر مظفر اسدی وغیرہ اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔

اس موقع پرسدرامیا نے کہا کہ سابق مئیر شری نارائن کو وہ اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ صفائی کرمچاریوں کی حمایت میں میسور تعلقہ آفیس کے روبرو احتجاجی دھرنا کررہے تھے اور میں تعلقہ بورڈ کا صدر ہوا کرتا تھا اور بعد میں نارائن میسور سٹی کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لیا اور منتخب ہوگئے۔ اس وقت ریاست میں مئیر، ڈپٹی مئیر، صدور اور نائب صدور کے عہدوں کیلئے ریزرویشن نہیں تھا۔ اس وقت ریاست میں برسر اقتدار کانگریس حکومت نے ریزرویشن کا قانون جاری کیا اور کارپوریٹر و صفائی کرمچاری نارائن میسور کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔نارائن نے کبھی خود کیلئے سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ صفائی کرمچاریوں کے حقوق کیلئے اور انکی فلاح و بہبودی کیلئے جدوجہد کی۔نارائن نے کانگریس میں رہ کر کانگریس پارٹی کی برسر اقتدار حکومت کے خلاف لڑکر کارپوریشن میں کنٹراکٹ پر صفائی کرمچاریوں کے تقرر کے سسٹم کو ختم کروایا۔ حالانکہ نارائن خود ایک صفائی کرمچاری ہیں، سیاست میں داخل ہونے اور اقتدار حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے اپنے ساتھی کرمچاریوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا اور اپنے ابتدائی دنوں کو نہیں بھلایاتھا۔ شری نارائن کی ان تھک کوششوں سے کرمچاریوں کی تنخواہوں میں 7000روپئے سے 17,000روپئے تک اضافہ ہوا۔سدارامیانے کہا کہ اگرآئندہ 2023ء میں کانگریس بر سراقتدار آئیگی تو ریاست کے کل 1.20لاکھ صفائی کرمچاریوں کے عہدوں کو ریگیولرائزڈ کردیا جائے گا۔

نارائن نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے کبھی خود کیلئے جدوجہد نہیں کی۔ ایک صفائی کرمچاری سے مئیر کے اونچے عہدے تک پہنچنے کے باوجود انہوں نے خود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صفائی کرمچاریوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی ایل ناگیندرا نے کہا کہ جب نارائن مئیر منتخب ہوئے توانہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہنے کے باوجود نارائن کو میئر منتخب کرنے کیلئے اپنا ووٹ دیا تھا، کبھی سیاسی پارٹیوں کو درمیان میں نہیں لایا، برسوں سے ان کی دوستی برابرجاری رہی۔ میسور سٹی کارپوریشن کے 218 کرمچاریوں کو ریگیولرائزڈ کرنے کے سلسلے میں وہ خود وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے بات کریں گے۔انڈین ایکسپرس کے چیف آف بیورؤ شیوکمار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن نے مئیر منتخب ہونے کے بعد بھی اپنے ساتھی کرمچاریوں اور انکے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا اور برابر جدوجہد جاری رکھی اور صفائی کرمچاریوں کی فلاح و بہبودی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

اس موقع پر سابق مئیر نارائن اور انکی اہلیہ جئے اما کو تہنیت پیش کی گئی۔ کارپوریٹرس عارف حسین، ایوب خان،اننتو، سابق رکن اسمبلی ا یم کے سوم شیکھر، کے پی سی سی کے ترجمان ایچ اے وینکٹیش، ریٹائرڈ آئی اے ا یس آفیسر ایف بی ابراہیم، اس کتاب کے مصنفین گجیندرا اور ڈاکٹر ہرش کمار وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...