مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا اعلان: ا ین آر سی اور این پی آر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2021, 10:52 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ،12؍جنوری (ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگلہ دیش سے آئی رفیوجی کمیونیٹی متوا سماج کو ہندوستانی شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوا ہندوستانی شہری پہلے سے ہی ہیں اس لئے انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے -ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنگال میں این آر سی اور این پی آر کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا -لوک سبھا انتخابات میں متوا سماج کے منھ موڑلینے کی وجہ سے کئی سیٹوں پر نقصان کا سامنا کرنے والی ترنمول کانگریس ایک بار پھر متواسماج کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے - 100کے قریب اسمبلی حلقے میں متوا سماج کا اثر ہے -

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی آج رانا گھاٹ جہاں متوا سماج کی بڑی آبادی ہے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوا سماج ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں حق رائے دہی کا پورا حق ہے -وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور مرکزی حکومت کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں -ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مرجاؤں گی لیکن بنگال کو فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا -لیکن بنگال کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا -

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے -بنگال کی کلچر اور ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر جب تک میری سانس ہے بنگالی کلچر کو نقصان پہنچنے نہیں دیا جائے گا -ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے زرعی بل ایکٹ کے نام پر کسانوں کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے - کسانوں کی فصلیں بڑی کمپنیوں کے ہاتھ میں دی جارہی ہیں - ہم اس بل کو کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہونے دیں گے -انہوں نے کہا کہ کیوں کہ بی جے پی کے لوگ جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی سرنہیں جھکاؤں گی اور کبھی بھی بی جے پی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کروں گی اس لئے مجھے پسند نہیں کرتے -پہلے کورونا وائرس کے نام پر پورے ملک کو بندی بنایاگیا اب پورے ملک کو جیل میں تبدیل کیا جارہا ہے -ممتا بنرجی نے کہا کہ ٹرمپ اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے -

ٹرمپ ہارنے کے بعد بھی اپنی جیت کا اعلان کررہے ہیں اور امریکی جمہوریت کو بدنام کررہے ہیں - مودی بھی ملک کے عوام کی بات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں -ممتا بنرجی نے کہا کہ جب بھی انتخاب آتا ہے مودی اور بی جے پی کو متوا سماج کی یاد آتی ہے اور انتخابات ختم ہوتے ہی بی جے پی انہیں فراموش کردیتی ہے - آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے -شہریت کے نام پر 22 لاکھ افراد اس فہرست سے باہر تھے - 19 لاکھ بنگالی تھے -بنگال میں موجود تمام رفیوجیوں کو ایک زمین لیز پر دی جائے گی- ہم ان کی شہریت نہیں چھیننے دیں گے -

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...