بہار کو مفت کورونا ویکسین، پھر مہاراشٹر کو کیوں نہیں؟ کانگریس کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 9:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اگر ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، بی جے پی نے کورونا کی ویکسین پر بھی سیاست شروع کردی ہے۔ تمام ریاستوں کو مفت ویکسین فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بہار میں الیکشن ہے اس لیے بہار کو مفت کورونا ویکسین اور مہاراشٹر میں الیکشن نہیں ہے تو کیا مہاراشٹر کو اس سے محروم رکھا جائے گا؟ کیا مرکزی حکومت غریبوں سے کورونا ویکسین کے لیے پیسے وصول کرنے والی ہے؟ یہ سوال آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ووزیر محصول بالاصاحب تھورات نے کی ہے۔

بی جے پی کے مفت کورونا ویکسین پر تنقید کرتے ہوئے تھورات نے کہا کہ کورونا کی وبا سے عوام سخت پریشان ہے۔ ابھی تک کورونا کی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود محض ووٹوں کے لیے مفت کورونا ویکسین کی لالچ دینا بی جے پی کی گھٹیا سیاست کی ایک اور مثال ہے۔ ہرہندوستانی کو کورونا کی ویکسین مفت ملنا اس کا حق ہے جو اسے ملنا ہی چاہیے۔ منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے یہ اعلان کیا تھاکہ تمام ہندوستانیوں کو کورونا کی ویکسین دینے کے لیے حکومت کی تیاری جاری ہے۔ پھر صرف بہار کے لوگوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کا اعلان اپنے انتخابی منشور میں کرنے کا بی جے پی کا کیا مقصد ہے۔

کورونا ویکسین کے لیے ملک کے باشندوں کے ہی پیسے خرچ ہونے والے ہیں۔ پھر یہ صرف بہار کے لیے ہی کیوں؟ کیوں دوسرے لوگوں کو اس کے لیے پیسے ادا کرنے پڑیں گے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور کورونا ویکسین کی سیاست کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرکے ان کے ووٹ لینے کی بی جے پی کی کوشش ہے۔

بالاصاحب تھورات نے مزید کہا کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور حزبِ مخالف لیڈر نیز بہار بی جے پی کے نگراں دیوندرفڈنویس نے کہاتھا کہ بہار سے مودی کو زیادہ محبت ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر مہاراشٹر سے مودی کو محبت نہیں ہے کیا؟ یا اگر ہے تو کم کیوں ہے، تمام ریاستوں کے ساتھ برابر کیوں نہیں؟ کیوں ریاستوں کے درمیان امتیاز برتا جارہا ہے۔ اور پھر اگر مہاراشٹر سے مودی کو کم محبت ہے یا محبت ہی نہیں ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مہاراشٹر کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی یا نہیں؟

تھورات نے کہا کہ الیکشن آتے ہی بی جے پی کو بے سرپیر کے اعلانات اور جھوٹے وعدے کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بہار کو 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کا پیکیج دینے کا اعلان وزیراعظم مودی نے کیا تھا۔ اس پیکیج کا کیا ہوا؟ بہار کی عوام کو اس کا گزشتہ پانچ سالوں میں خوب اچھی طرح تجربہ ہوچکا ہے۔ انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ انہیں گمراہ کیا گیا تھا اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ اس بار بھی گمراہ کیا جارہا ہے۔ کیونکہ بہار کی عوام خوب سمجھدار ہے۔ ممبئی میں میونسپل کارپوریشن الیکشن کے وقت اندومل میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی یادگار کی بھومی پوجن کی گیا تھا۔ اس کے بعد کیا ہوا یہ ہم آج دیکھ سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بی جے پی کی جملے بازی اور اس کا ہتھکنڈہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...