بیجاپور کی اکا مہادیوی ویمنس یونیورسٹی کو بند کرنے حکومت کا منصوبہ، عوام کی سخت مخالفت؛ بند کرنے سے مسلم طالبات کو سب سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ؛

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 7:00 PM | ریاستی خبریں |

وجئے پور، 11؍ جنوری ( ایس او نیوز)  خواتین کے لئے قائم ریاست کرنا ٹک  کی واحد ویمنس یونیورسٹی کو حکومت کی طرف سے بند کرنے کا منصوبہ بنائے جانے کی  بات منظر عام پر آنے کے بعد  عوام کی طرف سے سخت مخالفت سامنے آرہی ہے اور کئی اداروں نے حکومت کے اس فعل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کو بحال رکھنے کی آواز اُٹھانی شروع کردی ہے۔

 ڈاکٹر سجنڈپا کمیٹی برائے علاقائی عدم تناسب کی سفارش پر 3 0 0 2 میں یہاں کرناٹک   اسٹیٹ و یمنس یو  نیورسٹی کا قیام عمل میں آیا تو یہ یو نیورسٹی کرناٹک اسٹیٹ اکا مہادیوی یونیورسٹی کے نام سے کامیابی کے ساتھ چلائی جاری ہے ۔ شہر کے مضافات میں تو روی روڈ پر  1200  یکڑ زمین پر عظیم الشان عمارت پر مشتمل ایک خوبصورت کمپیس  میں مختلف پوسٹ گریجویٹ اور جملہ ایم فل اور پی ایچ ڈی  کورس میں سینکڑوں طالبات یہاں زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی سے  سینکڑوں خواتین اعلیٰ  تعلیم  حاصل کرکے یہاں سے فارغ ہوچکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکور ہ یو نیورسٹی کو ریاست کی پہلی ویمنس  یونیورسٹی اور ملک کی ساتویں  ویمنس  یو نیورسٹی   کہلا  نے  کا شرف  حاصل  ہے ۔ جس کا قیام خواتین کو خود مختار اور خود کفیل بنانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...