کیا کرناٹکا میں نائٹ کرفیونافذ ہوگا ؟ کورونا اور اومیکرون کو لے کر اتوارکو ہوگی وزیراعلیٰ کی ماہرین کے ساتھ اہم میٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th December 2021, 1:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 25 دسمبر (ایس او نیوز ) کرناٹک میں کورونا کی تیسری لہر یعنی اومیکرون  کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اتوار کو ریاست کے وزیراعلیٰ بومائی نے ماہرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا ہے جس میں تمام حالات کا جائزہ لیتے  ہوئے اومیکرون پر قابو پانے احتیاطی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

پتہ چلا ہے کہ کرناٹک کے ساتھ ساتھ  پڑوسی ریاست مہاراشٹرا، کیرالہ اور تمل ناڈو میں اومیکرون اور کووڈ کیسوں کی نشاندہی کو دیکھتے ہوئے کرناٹک میں رات کا کر فیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کے امکانات کا حکومتی سطح پر جائزہ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 اتوار کی صبح وزیر اعلی بسواراج بومائی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں اس بات کا امکان ہے کہ  مہاراشٹرا کی طرز پر کرناٹک میں بھی رات کا کرفیواور دیگر پابندیاں لاگو کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جاسکتا ہے اور ریاست میں اومیکرون اور کوڈ کے کیسوں کی تعداد کو قابو میں کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے سخت فیصلوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کرناٹک میں فوری طور پر رات کے کرفیوکی بحالی کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سال نو کی عوامی تقریبات کے اہتمام پر پابندی کا اعلان بھی ممکن ہے ۔ ساتھ ہی کوڈ ضابطوں کوسخت کرتے ہوئے ریاست کے بعض شعبوں میں نئی شرطیں لاگو کی جاسکتی ہیں ۔ سنیما گھروں، جیمس اور ہوٹلوں وغیرہ میں شریک ہونے والوں کی تعداد کو 50 فیصد کرنے کے ساتھ ساتھ  شادیوں میں مہمانوں کی تعداد کو بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔

بتاتے چلیں کہ جمعہ کو کرناٹک میں کووڈ کے 405 معاملات سامنے آئے تھے اور چار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ سنیچر کو ریاست میں کورونا کے 270 کیسس ریکارڈ کئے گئے اور سنیچر کو بھی چار لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ اسی طرح سنیچر کو ریاست میں اومیکرون کے سات نئے معاملات سامنے آئے  جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں اومیکرون مریضوں کی تعداد بڑھ کر 38  ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔