وشنووردھن کو”کرناٹک رتنا“ ایوارڈ دیا جائے گا: وزیراعلیٰ بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،31؍ جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ مشہور کنڑا فلمی اداکار آنجہانی ڈاکٹر وشنووردھن کو کرناٹک رتنا ایوارڈ سے نوازنے حکومت آنے والے دنوں میں مثبت رد عمل کا اظہارکرے گی-میسورو میں ایچ ڈی کوٹے روڈ پر ہالالوگاؤں کے قریب ڈاکٹر وشنووردھن پرتشٹھان اورمحکمہ انفرمیشن وعوامی رابطہ کی جانب سے تعمیرشدہ وشنووردھن میموریل کوقوم کے نام منسوب کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا -

انہوں نے کہاکہ اس جلسہ میں شریک افراد نے ڈاکٹر وشنووردھن کو کرناٹک رتنا ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈ تھاما ہے،حکومت آپ کے جذبات کا الزام کرتی ہے اورآنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی- انہوں نے خود اس جلسہ میں وشنووردھن کے ایک پرستار کی حیثیت سے شرکت کی ہے انہیں وشنووردھن کی فلم ”ناگراہاؤز“ بہت پسند تھی جبکہ وشنووردھن تاریخی سماجی ہر ایک کردارکو بخوبی نبھاتے تھے - وشنووردھن کے دیہات کے بعد ان کے میموریل کی تعمیرکے سلسلہ میں الجھن پیدا ہوگئی اس موقع پر ان کی بیوی اداکارہ بھارتی اور انرودھ نے میسور میں ہی میموریل تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا اوراس وقت کے وزیراعلیٰ بی ایس ریڈی یورپا نے یادگار تعمیرکرنے 11کروڑ روپئے جاری کرکے ہر ممکن تعاون کیا -ڈاکٹر وشنووردھن میموریل کی تعمیر بہتر انداز میں کی گئی ہے - یہاں آرٹ گیلری،مجسمہ تعمیرکیا گیا ہے اوربھارتی نے گزارش کی ہے کہ میموریل کو فلم انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کیا جائے اس پرآئندہ غورکیا جائے گا-

اس موقع پر ڈاکٹر بھارتی وشنووردھن، انرودھ،رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا، ایس اے رامداس ایل ناگیندرا، اشون کمار، رکن پارلیمان پرتاپ سمہا، میسورکے میئر شیوکمار صفائی کرمچاری کمیشن کے صدر کوٹے شیونا، محکمہ انفرمیش وعوامی رابطہ کے کمشنر ڈاکٹر ہرشاودیگر حاضر رہے -

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔