مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2023, 11:38 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 3/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

جب راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ کانگریس اگر اقتدار میں آتی ہے تو ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے کیا کرے گی؟ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں پہلے سے ہی ایک بہت مضبوط نظام موجود ہے لیکن وہ نظام کمزور ہو چکا ہے- انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اداروں کا ایک آزاد مجموعہ ہونا چاہیے جو دباؤ اور کنٹرول میں نہ ہو اور یہ ہندوستان میں معمول رہا ہے- یہ ایک خرابی ہے جو ہندوستان میں ہو رہی ہے- ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں کافی مضبوط ہیں - کانگریس پارٹی نے سب سے پہلے ان اداروں کا خاکہ تیار کیا تھا اور ہم انہیں اپنے اداروں کے طور پر نہیں بلکہ ریاست کے اداروں کے طور پر دیکھتے ہیں - ہم یقین دلاتے ہیں کہ اداروں کی آزادی اور غیر جانبداری کو بحال کیا جائے گا-

قبل ازیں، ایک تقریب کے دوران راہل گاندھی نے اقلیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہندوستان میں خواہ براہ راست اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہو لیکن ملک کے تمام طبقات یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان پر حملہ کیا جا رہا ہے- عیسائی ہوں، دلت ہوں، قبائلی ہوں یا غریب لوگ، سبھی پریشان ہیں اور چند لوگ ہی خوش نظر آ رہے ہیں - لوگ سوچ رہے ہیں کہ صرف 5 لوگ کس طرح لاکھوں کروڑوں کی آمدنی کر رہے ہیں جبکہ ان کے پاس کھانے کو بھی نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہاکہ ملک کے ہر طبقہ کے ساتھ آج جو ہو رہا ہے اسے نفرت سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، نفرت کو نفرت نہیں کاٹ سکتی بلکہ نفرت کو محبت سے ہی کاٹا جا سکتا ہے- میں حیران ہوں کہ یہ کرنا کتنا آسان ہے- میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ صرف چلنے سے (بھارت جوڑو یاتر میں)اتنا کچھ ہو سکتا ہے-

انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹا سا گروپ ہے جس نے نظام پر قبضہ کر لیا ہے اور اسے میڈیا کی بھی حمایت حاصل ہے- میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ملک کے بیشتر لوگ پیار اور محبت میں یقین رکھتے ہیں - جو آج مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کبھی دلتوں کے ساتھ بھی ہو چکا ہے- ہم اسے چیلنج کریں گے، اس کے خلاف جنگ لڑیں گے اور نفرت کے ساتھ نہیں بلکہ محبت کے ساتھ لڑیں گے-

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...