جے ڈی ایس رکن کی حیثیت سے ہی میعاد مکمل کروں گا: جی ٹی دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:20 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،26؍نومبر (ایس او نیوز) یہاں میسورو تعلقہ کے ادبور میں مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے میسور کے حلقہ چامنڈیشوری کے جنتا دل (یس) رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڑا جنہوں نے کئی ماہ سے جنتا دل (ایس) سے دوری بنائے رکھی ہے،بتایا کہ ریاستی اسمبلی کی موجودہ میعاد تک وہ بحیثیت جنتادل (ایس) رکن اسمبلی کے طور پر ہی وہ عوام کی خدمت انجام دیں گے، بعد میں حلقے کے ووٹروں سے بات چیت کر کے اگلے اقدام کے تعلق سے فیصلہ کریں گے۔ حلقہ چامنڈیشوری میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جی ٹی دیوے گوڑا نے سابق وزیراعلیٰ و کانگریس کے سینئر قائد سدارامیا کو 35000سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس اور جنتا دل (ایس) کی مخلوط حکومت میں دیوے گوڑا نے جس قلمدان کی خواہش کا اظہار کیا تھا نہ دینے کے بعد انہوں نے جنتا دل (ا یس) کے قائدین سے دوری اختیار کرلی تھی۔ جی ٹی دیوے گوڑا نے مزید بتایا کہ وہ جنتا دل (ایس) سے مستعفی نہیں ہوں گے بلکہ آئندہ انتخابات کے موقع پر حالات کا جائزہ لے کرحتمی فیصلہ کریں گے۔ حلقہ چامنڈیشوری کے ووٹران سے صلاح و مشورہ کے بغیر میں کوئی فیصلہ نہیں کرونگا، شری جی ٹی دیوے گوڈا نے بتایا۔اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ گرام پنچایت کے انتخابات کے موقع پر سیاسی پارٹیوں کو اپنی پسند کے امیدواروں کو میدان میں نہیں اتارنا چاہئے بلکہ عوام کو اپنی پسند کے امیدواروں کو منتخب کرنا چاہئے۔ اس لئے میں ووٹران سے اپیل کروں گا کہ ایسے امیدوار کو ووٹ دیں جوعوام کی صحیح ڈھنگ سے خدمات کرتا ہو۔ پنشن دلانے میں، پاکی وصفائی کا خاص خیال رکھنے میں اور عوام کی شکایات پر کام کرنے کے لئے بغیر وقت ضائع کئے کام کرتا ہو۔ اس لئے سیاسی پارٹیوں کو چاہئے وہ گرام پنچایت انتخابات کے موقع پر مداخلت نہ کریں بلکہ عوام کو اپنی پسند کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے آزادی دینی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...