راجستھان میں گھریلو تشدد کا عجیب و غریب معاملہ، پرنسپل شوہر کو بیوی نے کیا ٹارچر!

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 7:57 PM | ملکی خبریں |

الور،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے الور ضلع سے ایک عجیب و غریب گھریلو تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی کے جسمانی اور ذہنی استحصال سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ پولیس شکایت میں پریشان پرنسپل نے الزام لگایا کہ ان کی بیوی ان کو توے، ڈنڈے اور کرکٹ کے بلے سے پیٹتی ہے۔ پریشان پرنسپل نے ثبوت جمع کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں خاتون کے ذریعہ پرنسپل کو کرکٹ کے بلے سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے سیکورٹی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور واقعہ کا فوٹیج ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے انھیں سیکورٹی مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔

پرنسپل اجیت سنگھ یادو نے 7 سال پہلے ہریانہ کے سونی پت باشندہ سمن کے ساتھ رلیشن شپ میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔ شادی کے شروعاتی دور میں دونوں کی زندگی میں سب اچھا چل رہا تھا، لیکن کچھ وقت بعد دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ لگاتار لڑائی جھگڑے کی وجہ سے اجیت سنگھ کو کئی چوٹیں آئیں اور انھیں ٹھیک کرنے کے لیے طبی امداد مانگی گئی ہے۔

اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ٹیچر کے پیشے کے وقار کو دھیان میں رکھتے ہوئے تشدد کو برداشت کر رہے تھے۔ لیکن اب میں نے عدالت میں پناہ لی ہے، کیونکہ میری بیوی نے ساری حدیں پار کر دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے کبھی سمن پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔ میں ایک ٹیچر ہوں۔ اگر ٹیچر ایک خاتون پر ہاتھ اٹھاتا ہے اور قانون اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو یہ ہندوستانی ثقافت اور اس کے حالات کے خلاف ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...