سداپور میں بیوہ کا قتل؛ ملزم گرفتار؛ کیا عصمت دری کرنے کی کوشش میں ہوا تھاقتل ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2020, 7:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں سنیچر شب کو ہوئے ایک بیوہ کے قتل میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  سداپور ڈوڈمنے پنچایت حدود کے رہنے والے  راجو تمّا گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس اس بات  کا پتہ لگارہی ہے کہ کیا راجو  اس بیوہ خاتون کی  عصمت دری کرنے اس کے گھر گیا تھا اور خاتون کے مزاحمت کرنے پر اس کا قتل کیا  یا پھر چوری کرنے کی نیت سے اس کے گھر پر گیا تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  اتوار  صبح اس قتل کا پتہ اُس وقت چلا جب  الیکٹری سٹی کا بل دینے ایک شخص اس کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کے  باہری کمرے میں ہی خاتون کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے، اس نے فوراً مقامی لوگوں کو واقعے کی جانکاری دی جس کے بعد سداپور پولس جائے وقوع پر پہنچی۔  بتایا گیا ہے کہ اس  خاتون کا قتل سنیچر رات کو کیا گیا ہوگا۔ ذرائع کی مانیں تو ٓ خاتون کی نعش کے کپڑے اس انداز میں بکھرے پڑے تھے جیسے اس کی عصمت دری کی کوشش کی گئی ہو۔ 

مہلوک خاتون کی شناخت گوری ایشور نائک (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے شوہر کا گذشتہ سال ہی انتقال ہوا تھا، اس کا ایک بیٹا  کام کے سلسلے میں تیرتاہلّی گیا ہوا تھا جبکہ اس  کی ایک بیٹی  کی شادی ہونے کےبعد وہ اپنے سسرال  ہوسور میں رہتی ہے، اس بنا پر گھر پر بیوہ خاتون اکیلی تھی۔

آج پیر کو سداپور پولس  خاتون کے قتل کے الزام میں  راجو تماّ گوڈا نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولس مزید جانکاری جٹانے میں لگی ہوئی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...