امن کے باغ میں تشدد کا کھیل کس لئے؟ خصوصی اداریہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2017, 8:14 PM | ساحلی خبریں | اداریہ | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ضلع شمالی کینر اکو شاعرانہ زبان میں امن کا باغ کہا گیا ہے۔یہاں تشدد کے لئے کبھی پناہ نہیں ملی ہے۔تمام انسانیت ،مذاہب اور ذات کامائیکہ کہلانے والی اس سرزمین پر یہ کیسا تشددہے۔ ایک شخص کی موت اور اس کے پیچھے افواہوں کا جال۔پولیس کی لاٹھی۔ آمد ورفت میں رکاوٹیں۔ روزانہ کی کمائی سے پیٹ بھرنے والوں کے لئے فاقہ کشی کی نوبت۔ ٹوٹے ہوئے شیشوں والی دکانیں۔ نقصان زدہ موٹر گاڑیاں۔چار پانچ دنوں سے اپنے دروازے بند رکھی ہوئی دکانیں۔ اسکولوں کی طرف رخ کرنے سے گھبرائے ہوئے طلبا۔بازاروں میں گھومنے پھرنے سے گھبرائے ہوئے لوگ۔یہ ساری چیزیں ضلع کی خوبصورتی پر کلنک لگانے والی ہیں۔گشتہ چارچھ دنوں سے گزرنے والے حالات بدامنی کا پہاڑ جیسے لگ رہے ہیں۔ آخر یہ سب کسے چاہیے؟

پریش میستا کا قتل ظالمانہ ہونے کے باوجود اس کے ذمہ داروں کے ہاتھ پیر توڑدینے جیسی بات محکمہ پولیس کی طرف سے سختی کے ساتھ نہیں کہی گئی اور یہ سوچنا پڑتا ہے کیا واقعی کہ انتظامیہ کی طرف سے بدامنی کی آگ پر پانی ڈالا جارہا ہے ۔ایک کے بعد ایک ہر دن ہونے والے تشدد سے 24سال پہلے بھٹکل میں ہونے والے واقعات کے وہ دن یاد آتے ہیں۔ اسی پس منظر میں آج کے حالات کو دیکھیں توسوال یہ ہے کہ اس کا اختتام کب ہوگا؟

اگرپولیس والے کہتے ہیں کہ لاٹھی سے ہی سب کو سیدھے راستے پر لائیں گے توبی جے پی اور اس سے متعلقہ سنگھ پریوار والے اس کے لئے برسر اقتدار کانگریس حکومت کوہی ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔جبکہ کانگریس کارونا یہ ہے کہ آئندہ درپیش انتخابات کے لئے یہ سب بی جے پی کی طرف سے کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ رونے والی کانگریس اور رلانے کے تیار رہنے والی بی جے پی کی سیاسی ضد کے بیچ ضلع کشیدگی میں پھنس گیا ہے۔ایک کے بعدایک ہونے والے فساد کی وجہ سے امن اور قانون کی صورتحال پوری طرح خستہ ہوگئی ہے۔ اور فسادی ذہنیت والوں کا غلبہ ہوگیا ہے۔محنت کرکے کھانے والوں کی زندگی فساد کی وجہ سے مشکل ہوگئی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے دن بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ آمد و رفت کے لئے بسیں مہیا نہ ہونے سے عوام کو سفر کی مشکلات درپیش ہیں۔ 

24برس پہلے 90دنوں تک فساد کی آگ میں جلتا ہوابھٹکل پورے ملک میں بدنام ہوگیا تھا۔اس بدنامی سے ابھی تک باہر نہیں نکلا ہے۔ انسانیت مردہ ہونے اور وحشی پن کے غلبے نے 19سے زیادہ جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔ جب وہ سب کچھ یاد ہے تو پھر دوبارہ ضلع میں آگ میں جلنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹیپو جینتی ، مرکزی وزیر اننت کمار کی غصہ سے بھری باتیں، وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ضلع دورے کے موقع پر ان کا مذاق اڑانے والی باتیں کیا ضلع میں اشتعال انگیزی کا سبب بن گئیں۔ اس کا جواب چہار سمتوں سے ڈھونڈنا چاہیے۔

ضلع شمالی کینر ایعنی امن پسندوں کا گہوارہ۔ ہر جگہ یہ مانا جاتا ہے کہ یہاں کے لوگ عقلمند ہوتے ہیں۔ اس لئے یہاں کی پولیس کو دوسرے اضلاع میں امن قائم کرنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ یہاں کی زندگی آپسی بھروسے اور اعتماد پر ٹکی ہوئی ہے۔ ہوناور کے ایک گاوں میں ہندوؤں کے آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ایک مسلمان ضروری چیزیں فراہم کرتا ہے تو تو دوسری طرف مسلمانوں کی شادیوں میں اور ان کی مشکلات میں ہندو بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں۔چنداور جیسے گاوں میں ہندو اور مسلمان خاندان ایک ہی چال میں آباد ہیں۔بھٹکل کی چنبیلی کے پھول مسلمانوں کی شادیوں میں مہکتے ہیں۔اس میں کہاں ہے ذات پات کی دشمنی؟

ہوناور کے پریش میستاکی موت کی تحقیقات پولیس محکمے کو جلد ازجلد پوری کرنی ہوگی۔اس کے لئے خصوصی تحقیقاتی دستہ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ پولیس کی طرف سے عوام کا اعتماد بحال کیا جانا چاہیے۔ ضلع میں امن کی بحالی کے لئے عوامی نمائندوں، امن پسند تنظیموں اور پتھراؤ کرنے کی ذہنیت رکھنے والوں کو ایک ساتھ مدعو کرکے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان کی فہمائش کرنی چاہیے۔ اس کے لئے پارٹی کی تفریق اور ووٹوں کے حساب وکتاب کو پرے رکھتے ہوئے سیاست دانوں اور عوامی نمائندوں کو ضلع کا وقار بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔کسی کے مقصد اور مفاد کے لئے پتھر پھینکنے ، شیشے توڑنے اور تشدد کو ہوا دینے سے نوجوان نسل کو باز آنا چاہیے۔ ضلع میں محنت کش ہاتھ ہی زیادہ ہیں۔ گھر بیٹھ کر کھانے والوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ اس لئے فساد میں ملوث ہونے والوں کوکسی اور کے مفاد کے لئے اپنی زندگی کو برباد کرنے سے بچنا چاہیے۔اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کو بھی دلچسپی لینی چاہیے۔ محض قانون اور لاٹھی سے ضلع میں کشیدگی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ دل اور جذبات کا بدلنا ضروری ہے ۔ اس کے بغیریہ راکھ میں دبی ہوئی بدامنی کی چنگاریاں باقی رہیں گی اور کسی بھی موقع پر بھڑک اٹھیں گی۔کشیدگی دماغوں سے دور ہونی چاہیے۔پریش کی موت سے پھیلنے والی آگ نے پورے ضلع کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے، یہ صرف ہوناور تک محدود نہیں ہے۔اس کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ ضلع انچارج وزیر کو ضلع میں ہی قیام کرتے ہوئے عوامی نمائندوں، سرکاری افسران اور اداروں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس منعقد کرنا اور امن قائم کرنے کے لئے آگے بڑھنا ضروری ہے۔کانگریس اور بی جے پی کے سیاسی ہٹ دھرمی کے بیچ پھنسے ہوئے ضلع شمالی کینرا کو تحفظ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

اُترکنڑا میں جنتا دل ایس کی حالت نہ گھر کی نہ گھاٹ کی ! کمارا سوامی بن کر رہ گئے بغیر فوج کے کمانڈر !

ایسا لگتا ہے کہ جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ شراکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ریاستی سطح پر ایک طرف کمارا سوامی بغیر فوج کے کمانڈر بن کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف ضلعی سطح پر کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے نام پر محض چند لیڈران ہی اپنا دربار چلا رہے ہیں جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے ...

انتخابی سیاست میں خواتین کی حصہ داری کم کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی پانچ ریاستوں کی ہواؤں میں انتخابی رنگ گھلا ہے ۔ ان میں نئی حکومت کو لے کر فیصلہ ہونا ہے ۔ کھیتوں میں جس طرح فصل پک رہی ہے ۔ سیاستداں اسی طرح ووٹوں کی فصل پکا رہے ہیں ۔ زندگی کی جدوجہد میں لگے جس عام آدمی کی کسی کو فکر نہیں تھی ۔ الیکشن آتے ہی اس کے سوکھے ساون میں بہار آنے کا ...

کیا کینرا پارلیمانی سیٹ پر جیتنے کی ذمہ داری دیشپانڈے نبھائیں گے ؟ کیا ضلع انچارج وزیر کا قلمدان تبدیل ہوگا !

پارلیمانی الیکشن قریب آنے کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ریاستی سیاست میں بھی ہلچل اور تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی ہے ۔ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے بیچ اندرونی طور پر رسہ کشی جاری ہے تو دوسری طرف پارٹی کے اراکین اسمبلی وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی ...

کانگریس بدلے گی کیا راجستھان کی روایت ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں راجستھان ان میں سے ایک ہے ۔ یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اقتدار کی ادلا بدلی ہوتی رہی ہے ۔ اس مرتبہ راجستھان میں دونوں جماعتوں کی دھڑکن بڑھی ہوئی ہیں ۔ ایک کی اقتدار جانے کے ڈر سے اور دوسری کی اقتدار میں واپسی ہوگی یا نہیں اس ...

غزہ: پروپیگنڈے سے پرے کچھ اور بھی ہے! ۔۔۔۔۔۔۔ از: اعظم شہاب

غزہ و اسرائیل جنگ کی وہی خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں جو سامراجی میڈیا ہم تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ خبریں عام طورپر اسرائیلی فوج کی بمباریوں اور غزہ میں جان و مال کی تباہیوں پرمبنی ہوتی ہیں۔ چونکہ جنگ جیتنے کا ایک اصول فریقِ مخالف کو اعصابی طور پر کمزور کرنا بھی ہوتا ہے، اس لیے اس طرح ...

جب توپ ہوسامنے توکیمرہ نکالو۔۔۔۔۔۔از:مدثراحمد،شیموگہ، کرناٹک

جب بھی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں اور مسلمانوںپر ظلم ہوتاہے،مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں،مسلمانوں کو بدنام کیاجاتاہے،ایسے وقت میں میڈیا مسلمانوں کو بدنام کرنےاور مسلمانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا،مظلوموں کی آواز بننے کے بجائے ظالموں کے ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...