جوشہری کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں انہیں لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت کیوں نہیں: ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 12:42 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا اور ممبئی کے وکلاء کی جانب سے ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دینے کی اپیل پرسماعت کے دوران کورٹ نے حکومت سے  سوال  کیا ہے ہے کہ ان  افرادکو جنہوں نے کورونا کے دونوں ٹیکے لگوالئے ہیں،  لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت کیوں نہیں  ہے؟ اس کے ساتھ ہی  عدالت نے ریاستی حکومت کو  شہریوں کو آمد و رفت کے تعلق سے ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت دی تاکہ نقل و حمل کے دیگر ذرائع پر پڑنے والے  اضافی بوجھ کو کم کیاجاسکے ۔ اُدھو سرکار جمعرات تک کورٹ میں اس کا جواب داخل کریگی۔ 

 دوران سماعت بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس گریش کلکرنی نے سینئر سرکاری وکیل آشتوش کھمباکونی سے کہا کہ ’’اگر ویکسین لینے کے بعد بھی شہریوں کو گھر میں  ہی  رہنا پڑے  تو پھر ویکسین کا کیا فائدہ جبکہ شہری  چاہتے ہیںکام کریں اور اپنی ضرورتوں کو پورا کریں۔‘‘ بنچ نے کہا کہ ’’ عدالتیں خود بھی ججوں ، وکلا ء، عدالتی عملہ اور درخواست گزاروں کی موجودگی میں  سماعت  کا فیصلہ کر چکی ہیںاوروکلاء کورٹ میں حاضر ہو کر جرح بھی کرنے لگے ہیں  ؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ریلوے بھی اس معاملہ میں تعاون کررہا ہے اور ہمیں بھی مثبت پہل کرنا چاہئے ۔عوام معمولات  زندگی کی طرف لوٹنے کی خواہشمند ہیں ، عدالت صرف وکلاء کے لئے نہیں بلکہ سبھی شہریوں کیلئے دوبارہ ٹرینوں کی سہولت فراہم کرنےکی خواہشمند ہے ۔ 

  ہائی کورٹ کےہدایت اور مشورہ کا جواب دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل آشتوش کھمباکونی نے بتایا کہ ’’ اس سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ جس میں بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گواکے نمائندوں کے علاوہ بی ایم سی ، ریاستی اور مرکزی حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بار کونسل کے ممبران ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے کونسل کو دونوں ویکسین لینے کا  صداقت نامہ دیں گے جس کے بعد انہیں سفر کیلئے بار کونسل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔ اس کے علاوہ جو وکلاء بار کونسل سے رجوع نہیں ہوسکتے وہ بی ایم سی سے رجو ع ہو کر دونوں ویکسین لینے کا ثبوت دے کر سفر کا  اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

  وکیل نے مزید کہا کہ ریاستی وزیر داعلیٰ ادھو ٹھاکر ے نے فرنٹ لائن ورکروں کیلئے ہی ٹرین سے سفر کرنے کا اجازت نامہ فراہم کیا ہے ۔ اس وقت وہ ریاست کے مختلف شہر وں میں آنے والے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، ان کے آتے ہی دونوں  ڈوز لینے والے شہریوں کو بھی ٹرین سے سفر کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...