امریکہ نے پھر سے کیوں بنایا افغانستان کو نشانہ؟ ........ آز: مھدی حسن عینی قاسمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2017, 4:27 PM | عالمی خبریں | آپ کی آواز |

               کوئی بھی سرمایہ دار ملک  پہلے آپ  کو متشدد  بناتا ہے اور ہتھیار مفت دیتا ہے پھر ہتھیار فروخت کرتا ہے، پھر جب آپ  امن کی بحالی کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے اوپر بم گرا دیتا ہے. ٹھیک یہی کہانی ہے امریکہ اور افغانستان کی، پہلے امریکہ نے  افغانستان کو طالبان اور  القاعدہ دیا، پھر جب وہ اسلام کے نام پر تشدد برتنے لگے تو انہیں مفت اسلحے دئیے،پھر انہیں اسلحہ فروخت کئے،سب کچھ ہوگیا اب امن کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا گیا تو  امریکہ نے ہیروشیما کی تاریخ افغانستان میں دہرا دی،  *مدرس آف آل بمبس* تقریباًایک  ٹن وزنی بم کے  افغانستان میں گرائے جانے کے کئی وجوہات ہیں 

1) دیگر صدور کی طرح ٹرمپ کا بھی خود کو  تاریخی شخصیت کے طور پر پیش کرنے کا خواب

2) افغانستان کو روس سے دور رکھنے کی کوشش

3) روس کے خلاف بالواسطہ طاقت کی نمائش  (جبکہ روس کے پاس بھی "فادر آف بمبس"  ہے) 

4)ہندوستان کو یہ پیغام دینا کہ اگر امریکہ كشمير معاملے میں ثالثی بننے کی پہل کر رہا ہے تو انکار نہیں کرنا ہے،ورنہ یہی حشر ہوگا،

5) میڈیا و نیوز چینلوں  کو دوبارہ یاد دلانا  کہ بغدادی اب بھی زندہ ہے،

(6)اور ان سب سے بڑھی وجہ عالم اسلام اور مسلمانوں کو پھر سے بربریت کا نشانہ بنانے کی ہنکار سنانا.

(07)دنیا کو پھر سے اپنی چودھراہٹ کا اعتراف دلانا،

دہشت گردی کے نام پر پھر سے اسلامیان عالم کو نشانہ بنانا.

(08)پھر سے ایک عالمی جنگ کا بگل بجانا،  دو عالمی طاقتوں کا ٹکرانا، نتیجہ میں ہمیشہ کی طرح کسی مسلم ملک کا تباہ ہونا. 

(09)ترکی کو یہ پیغام دینا کہ اسلام پسندی اور خود اعتمادی چھوڑ کر عالمی پالیسیوں کے مطابق چلو،یا ترکی کو مسلمانوں پر حملہ کرکے بر انگیختہ کرنا.

  لاکھوں کی آبادی والے علاقہ میں اس بم کے گرائے جانے کے بعد یقینی طور پر ہزاروں لوگ جاں بحق ہونگے،لیکن میڈیا اسے نہیں دکھائے گا،اور اقوام متحدہ مذمت کرکے پوری دنیا کو خاموش کردےگا.یہ ایک عالمی سازش ہے جس میں ان تمام ممالک کو گھسیٹنے کی کوشش ہے جو خود کچھ کر گزرنے کی ہمت جٹا رہے ہیں،  اس لئے ہندوستان سمیت سبھی ایشیائی وخلیجی ممالک کو چاہئے کہ ان سرمایہ دار ممالک سے دوری بنائیں اور ترکی کی طرح اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر ترقی کریں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ امریکہ یا کوئی دوسرا سرمایہ دار ملک دنیا کے کسی بھی خطہ کو دہشت گردی سے متاثرہ بتلاکر اسے شمشان بنادےگا.

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)

​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں ...