ترکی الفیصل کے نزدیک سعودی عرب پر تنقید کرنے والوں کو کیوں شرم آنی چاہیے ؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd November 2018, 8:45 PM | عالمی خبریں |

دبئی 2نومبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹدیزکی مجلس عاملہ کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے غلط معلومات کی بنا پر شروع کی جانے والی جنگوں میں لاکھوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،،، اْنہیں دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ترکی الفیصل نے The National Council on U.S.۔Arab Relations کے سامنے خطاب کے دوران کہا کہ "بہت سے ناقدین نے ہم پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی ہے۔ ہمارا ایک مقولہ ہے جس کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ یہ کہ 'جس کا اپنا گھر شیشے کا ہو وہ لوگوں پر پتھر نہیں پھینکتا'۔ جن ملکوں نے محض غلط معلومات کی بنیاد پر برپا کی جانے والی جنگوں میں بے قصور لوگوں کو جیل میں ڈال دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں لوگوں کو موت کی نیند سْلا دیا ،،، ایسے ممالک کو دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم ضرور آنی چاہیے۔ جن ممالک نے صحافیوں اور عام لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا اور انہیں روپوش کروا دیا ایسے ممالک کو زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو آزادی اظہار کے حامیوں کے طور پر پیش کریں۔ علاوزہ ازیں شہزادہ ترکی نے زور دے کر کہا کہ" سعودی عرب دنیا بھر میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے تزویراتی کردار ادا کر رہا ہے۔ مشرق وسطی میں تنازعات کے خاتمے کے لیے امریکا اور دیگر حلیفوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں ہر فرد کو ملنے والی امداد میں 4% سے زیادہ سعودی عرب پیش کر رہا ہے۔ صرف کل ہی کے روز مملکت نے غریب ممالک کے چھ ارب ڈالر مالیت کے قرضے معاف کر دیے۔ ہم اپنے دوستوں کی مدد کرتے ہیں اور کسی پر بوجھ نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔