مودی، امیت شاہ اور بی جے پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں؟:کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 8:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کا وفد آج پھر ایک بار الیکشن کمیشن پہنچا اور کچھ مسائل کو لے کر کمیشن سے شکایت کی۔ کانگریس کی طرف سے سینئر لیڈرابھیشیک منو سنگھوی نے اطلاع دی کہ پانچ مسائل کو لے کر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ جو پانچ مسئلے اٹھائے گئے ان پر کمیشن نے یقین دلایا کہ کچھ مسائل پر کارروائیاں چل رہی ہیں، باقی معاملات میں بھی کارروائی ہوگی۔ابھیشیک منو سنگھوی نے بتایا کہ : 1:- ریلوے ٹکٹ پر وزیر اعظم مودی کی تصویر کی شکایت کی گئی ہے۔کمیشن نے اس پرکارروائی شروع کر دی ہے۔ 2:- کرناٹک میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے مبینہ پراسرار صندوقوں کی شکایت کی گئی۔3:- وزیر اعظم مودی، امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد کمیشن نے سخت کارروائی کی، لیکن امت شاہ اور وزیر اعظم پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ مانگ کی گئی کہ ان پر بھی کارروائی ہو کیونکہ ان کے بیانات سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ 4:- کرور کے کانگریس امیدوار نے شکایت کی کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے انہیں انتخابی تشہیر نہیں کرنے دی جارہی ے۔ اس کی جانچ کی مانگ کی گئی۔ 5:- راہل گاندھی پر ہماچل پردیش کے بی جے پی کے لیڈر ستبیر کے بیان کی شکایت کی۔ستبیر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ابھیشیک منو سنگھوی سے جب پوچھا گیا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پران کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ بیان نہیں سنا لیکن جیسا بتایا جا رہا ہے ان میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔ اگر کچھ غلط ہو گاتوالیکشن کمیشن نوٹس لے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔