ذات پات پر مشتمل مردم شماری رپورٹ کیوں سرد خانہ میں ہے؟ کیا خود کو طاقتور ماننے والا لنگایت اور ووکلیگا فرقہ اصلیت ظاہر ہو جانے سے خوفزدہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th August 2021, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او  نیوز)کرناٹک میں سدارامیا کی قیاد ت والی کانگریس حکومت نے ذات پات کی بنیاد پر جو مردم شماری کروائی آخر ریاستی حکومت اس کے اعداد و شمارکو منظر عام پر لانے سے کیوں کترا رہی ہے۔ نہ صرف حکمران بی جے پی بلکہ اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی ایس کی طرف سے بھی اپنے آپ کو سیاسی میدان میں کافی طاقتور سمجھنے والے لنگایت اور وکلیگا فرقہ کے قائدین اس رپورٹ کو منظر عام پر لائے جانے کی پر زور مخالفت کر رہے ہیں اور اس بہانے سے رپورٹ کو باہر لانے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ سروے نا مکمل ہے۔ اس سروے کے کام کو انجام دینے والے ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے سابق چیرمین کانت راج جنہوں نے سروے کے اس کام کو اپنی ہی نگرانی میں پورا کروایا تھا وہ اس بات کی تردید کر تے ہیں کہ ذات پات کی مردم شماری کا کام ادھورا رہا اور کمیشن کی طرف سے مردم شماری پوری کئے بغیر ہی رپورٹ پیش کردی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پر تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید دباؤ ہے کہ کسی بھی حال میں رپورٹ کے نکات کو منظر عام پر نہ لایا جائے۔ سدارامیا نے حال ہی میں اس رپورٹ کے مشمولات کو منظر عام پرلانے میں ان کی حکومت پر ناکامی کے الزام کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ یہ رپور ٹ ان کے دور میں نہیں بلکہ کمارسوامی کے دور میں پیش ہوئی تھی۔ کانگریس کے ذرائع کے اس بات کی تصدیق کی کہ جس وقت سدارامیا نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کروانے کا اعلان کیا تو کانگریس کے لنگایت اور ووکلیگا قائدین نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔ اس مردم شماری کے بعدحکومت کو جو رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ کمیشن کے موجودہ چیر مین جئے پرکاش ہیگڈے کی طرف سے اس رپورٹ کو پیش کرنے کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کر پائے ہیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جو نتائج اخذ کئے ہیں ان کے بارے میں اشارے ملے ہیں کہ اگر یہ سامنے آجاتے ہیں تو ریاست میں اپنے آپ کو بہت طاقتور بتا کرسیاسی دبدبہ قائم کرنے والے دو طبقے لنگایت اور ووکلیگا کی اصلیت سامنے آجائے گی کہ ان کی تعداد اتنی نہیں جتنی دیگر طبقوں کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کو ریاست کا سب سے بڑا طبقہ اور مسلمانوں کو دوسرا سب سے بڑا طبقہ بتایا گیا ہے۔اب تک یہ تاثر عام تھا کہ لنگایت اور ووکلیگا طبقے ریاست میں آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے طبقات ہیں۔ ان طبقات سے وابستہ سیاسی قائدین پارٹی امتیازات سے بالاتر ہو کر خوف زدہ ہیں کہ اگر عوام پر یہ کھل جاتا ہے کہ یہ دو طبقات ریاست میں تیسرے او ر چوتھے نمبرپر ہیں تو ریاست کی سیاست پر ان کا غلبہ خطرہ میں پڑسکتا ہے۔ موجودہ بی جے پی حکومت بھی رپورٹ کے اسی پہلو کے سبب اسے سرد خانے میں رکھنے کے حق میں ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور پسماندہ طبقات کی تنظیمیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ رپورٹ کو سامنے لایا جائے۔ سدارامیا اسی کے لئے دوبارہ اہندا تحریک کی بات کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...