جو بائیڈن نے 127 سال پرانی انجیل پر حلف کیوں اٹھایا ؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2021, 6:52 PM | عالمی خبریں |

دبئی،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکا میں منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر بائیڈن نے جس بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف کے کلمات ادا کیے وہ 127 برس سے نئے امریکی صدر کے خاندانی ورثے کے طور پر محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی آئین میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا جس میں کہا گیا ہو کہ صدر کو کسی مذہبی کتاب پر حلف اٹھانا ہو گا۔ تاہم تاریخی رسم و رواج کے طور پر بائبل 1789ء میں جارج واشنگٹن کے انتخاب کے وقت سے حلف برداری کی تقریبات کا حصہ بن گئی۔

امریکی چینل NBC کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے جس بائبل پر حلف اٹھایا وہ 1893ء سے ان کے خاندان کے پاس موجود ہے۔ بائیڈن نے اپنے پیشہ وارانہ کیرئر میں ہمیشہ نئے منصب کا حلف اٹھاتے ہوئے اسی بائبل کو استعمال کیا۔ چمڑے کی جلد والی اس بائبل کی موٹائی 12 سینٹی میٹر ہے اور اس پر لوہے کا تالا لگا ہوا ہے۔

بائیڈن کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے دوران ان کی اہلیہ اور نئی خاتون اول جیل بائیڈن نے مذکورہ بائبل کو تھامے رکھا۔ واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی کے بعد جو بائیڈن امریکا کی تاریخ کے دوسرے کیتھولک صدر ہیں۔ کینیڈی نے بھی 1961ء میں صدر کا حلف اپنی خاندانی بائبل پر اٹھایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔