عالمی ادارۂ صحت غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں فراہم کرے گا

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 7:34 PM | عالمی خبریں |

جنیوا، 13 جنوری (آئی این ایس انڈیا)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سرپرستی میں کام کرنے والے ادارے کوویکس نے کہا ہے کہ اس نے غریب ملکوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے چھ ارب ڈالر کا فنڈ اکھٹا کر لیا ہے اور ویکسین کی دو ارب خوراکوں کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی مزید ایک ارب خوراکیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ادارہ یہ ویکسینز غریب اور کم آمدنی کے ممالک میں صحت عامہ کے کارکنوں کو فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی وبا سے محفوظ رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

اگرچہ چین، امریکہ، اسرائیل اور دوسرے ملکوں کو ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ ویکسین کے اسٹاکس کی تعداد میں جس رفتار سے کمی ہو رہی ہے، اس کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ کم یا درمیانی آمدنی رکھنے والے 92 ملکوں کے ہیلتھ ورکرز کے لیے کوویکس پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ویکسین دستیاب نہ ہو سکے۔

پیر کے روز عالمی ادارۂ صحت نے ویکسین بنانے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ غریب ملکوں کے لیے ویکسین کے اس کے پروگرام کوویکس کے لیے کویڈ 19 سے بچاؤ کے ٹیکے فراہم کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے سینئر مشیر بروس ایلوارڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم فروری میں ان ملکوں میں ویکسی نیشن کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ ملکوں میں ویکسین پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم یہ سب کام تنہا نہیں کر سکتے۔ ہمیں ویکسین بنانے والوں کا اور اس سلسلے میں مالی معاونت فراہم کرنے والوں کا تعاون درکار ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس یہ کہہ چکے ہیں کہ ویکسین کے کلیدی سپلائرز کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے پاس اس یقین دہانی کے لئے ضروری ڈیٹا موجود ہو کہ ویکسین لگانے کا عمل تحفظ اور کوالٹی کے اعتبار سے ہر معیار پر پورا اترتا ہو۔

40 سے زیادہ ملکوں میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جہاں فائزر، بائیواین ٹیک، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا کے ساتھ ساتھ چین اور روس کی تیار کردہ ویکیسنز دی جا رہی ہیں۔

ایلورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام ممالک امیر اور متوسط آمدنی کے حامل ہیں۔ جب کہ ہم ان غریب ملکوں کے لیے ویکسین حاصل کر رہے ہیں جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔